تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

شریف برادران کی ملوں میں موجود 50 بھارتیوں کے نام جاری

لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پچاس بھارتی شہریوں کے نام جاری کرتے ہوئے انہیں جاسوس قرار دیا اور کہا ہے یہ وہ افراد ہیں جو بھارت سےتمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شریف برادران کی شوگر ملوں میں موجود ہیں، یہ افراد بلوچستان توڑنے اور ملکی سالمیت کے خلاف کام کررہے ہیں، وزیراعظم اور ان کے وزرا کو فوری گرفتار کرکے تحقیقات کی جائیں‌ ورنہ خدشہ ہے شوگر ملوں‌ کا ریکارڈ جلا دیا جائے گا۔

Dr. Tahirul Qadri says Indian citizens, working… by arynews

یہ نام انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاری کیے۔

تین سو افراد کا ریکارڈ جاری کروں گا

انہوں نے قومی اداروں سے سوال کیا ہے کہ اگر ملک بچانا چاہتے ہیں تو میں تین سو ایسے بھارتی باشندوں کا ریکارڈ جاری کررہا ہوں، جو تمام قوانین کو بالائے طاق رکھ کر ملک آ اور جارہے ہیں، اس معاملے پر شریف برادران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ملکی سالمیت خطرے سے دوچار رہے گی۔

پولیس اور خفیہ اداروں کی جانچ پڑتال سے مستثنیٰ ہیں

طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے بلائے جانے والے تمام بھارتی باشندے ہر قسم کی پولیس اور خفیہ اداروں کی چانچ پڑتال سے بری الزمہ قرار دیے گئے ہیں، ان کا کہیں کسی تھانے میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ، کسی کو نہیں پتا وہ کتنی بار آئے اور گئے، انہیں جو ویزا دیا جاتا ہے تو تمام قوانین کوبالائے طاق رکھ کردیا جاتا ہے۔

ہائی کمیشن کو حکم ہے کہ تحقیقات نہ کریں ویزا پر مہر لگادیں

سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ قومی اداروں کو روک دیا جاتا ہے کہ وہ ان افراد سے متعلق کسی قسم کی تحقیقات نہ کریں اور بھارتی میں موجود ہائی کمیشن کو احکامات ہیں کہ وہ بھی تحقیقات نہ کریں صرف مہر لگاکر ویزا جاری کردیں۔

ان افراد کی کہیں سے کلیرنس نہیں لی جاتی

انہوں نے کہا کہ ان کی شوگر ملوں میں بلائے گئے افراد کی کلیئرنس تک نہیں لی جاتی،بھارتی شہری کہاں سے آرہے ہیں اور کہاں جارہے ہیں کسی کو نہیں پتا، مسئلہ صرف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کا نہیں اب مسئلہ پاکستانی سالمیت کا آگیا ہے۔

ٹیکنیشن، ویلڈر اور انجینئر کے نام پر ویزے جاری ہوئے

طاہر القادری نے کہا کہ اس کیس کی پہلی قسط کے طور پر 50 افراد کے نام بطور شواہد دے رہا ہوں کہ وہ تحقیقات کرلیں، پریس کانفرنس کے آخر میں تمام میڈیا کو یہ نام فراہم کروں گا، خصوصی بھارتی افراد کے نام دوں گا جنہیں ٹیکنیشن، ویلڈز اور انجینئرز کے ناموں پر بلایا جارہا ہے، بقیہ 250 نام اگلی اقساط میں فراہم کروں گا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان میں انجینئرز اور ٹیکنیشن اور ویلڈرز تک مرگئے؟ کیا یہاں کوئی باصلاحیت نہیں ؟ کیا یہاں کوئی آئی ٹی اسپیشلسٹ نہیں، دنیا بھر میں پاکستان آئی ٹی کے ماہرین ریکارڈ کام کررہے ہیں اور شریف برادران ان سے کوئی کام نہیں لےسکتے؟

انہوں نے کہا کہ شریف برادران واضح کردیں کہ یہاں ویلڈرز اور ٹیکنیشن موجود نہیں جو باہر سےبلوائے جارہے ہیں؟

نام غلط ہیں تو واہگہ بارڈر اور ہائی کمیشن سے ریکارڈ چیک کرلیا جائے

انہوں نے کہا کہ اگر ان پچاس افراد کے نام غلط ہیں تو واہگہ بارڈر یا دہلی کے ہائی کمیشن سے ریکارڈ لا کر چیک کرلیا جائے۔

حکمرانوں میں جرات نہیں کہ وہ دعوے کو جھٹلائیں

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں جرات نہیں ہے کہ وہ میرے دعوے کو جھٹلائیں، شریف برادران میری باتوں پر خاموش ہیں اور میری بات تسلیم کرتے ہیں، اگر وہ میرے سامنے کہہ دیں کہ یہ سب غلط ہے۔

اگر یہ جاسوس نہیں تو چیکنگ سے کیوں روکا جارہا ہے؟

طاہر القادری نے دعویٰ کیا کہ بھارتی شہری کسی اہم اسائمنٹ پر پاکستان لائے گئے ہیں، ان شوگر ملوں میں کسی اور کو جانے کی اجازت نہیں،ان باشندوں کو گرین سول پاور کمپنی کے نام پر بلایا گیا، کلبھوشن یادیو کے ماتھے پر جاسوس نہیں لکھا ہوا تھا لیکن وہ جاسوس تھا، اسی طرح ان تین سو افراد کے ماتھے پر بھی نہیں لکھا ہوا کہ کون جاسو س ہے اور اگروہ جاسوس نہیں ہیں تو اداروں کو ان کی چیکنگ اور جانچ پڑتال سے کیوں روکا جارہا ہے۔

بلوچستان توڑنے کی سازش ہورہی ہے، حکمران خاندان ملوث ہے

انہوں نے واضح کیا کہ یہ بلوچستان توڑنے کی سازش ہے، جس میں حکمران خاندان براہ راست ملوث ہے، ملک میں سانحات ہورہے ہیں، فوج دہشت گردی کی جنگ میں مصروف ہے اور حکمران بھارتی جاسوسوں کو ملک میں پناہ دے رہے ہیں۔

بعض ارکان اسمبلی خفیہ اداروں کے پے رول پر ہیں

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملکی اسمبلیوں میں بیٹھے بعض ارکان اسمبلی خفیہ اداروں کے پے رول پر ہیں۔

وزیراعظم الزامات کا جواب اسمبلی کے فلور پر دیں

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے الزامات کا جواب وزیراعظم اسمبلی کے فلور پر دیں، فوج اور رینجرز پنجاب کے 25 شہروں میں آپریشن شروع کرے اور 200 دہشت گردوں کو پکڑ کر دکھائے۔

وزیراعظم اور وزرا کو گرفتار کیا جائے ورنہ ریکارڈ جلائے جانے کا خدشہ ہے۔

عوامی تحریک کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی کے ادارے فوری تحقیقات شروع کریں، حکمرانوں اور ان کے وزرا کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر یہ تمام ریکارڈ جلائے جانے کا خدشہ ہے جس طرح ابھی کچھ دیر قبل چنیوٹ میں واقع شریف برادران کی شوگر مل میں آگ لگ ہے۔

اسی سے متعلق : بھیک نہیں‌ مانگ رہے، راحیل شریف انصاف دلانے کا وعدہ وفا کریں، طاہر القادری

 

Comments

- Advertisement -