تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شام میں شہریوں اور باغیوں کے انخلاء کا ایک اور معاہدہ

حلب : شام میں حلب سمیت مختلف علاقوں میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لئے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا گیا ہے، گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے ساتھ ہی شامی فورسز اور باغیوں میں جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔

شام بربادی اور تباہی کی تصویر بن گیا ہے، حلب سمیت مختلف شہر کھنڈر میں تبدیل ہوگیا ہے، گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے ساتھ ہی حلب میں شدید بمباری اور جھڑپیں ہوئیں، فضائی حملوں اور گولہ باری میں درجنوں افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

حلب کے مشرقی علاقے کی ڈرون فوٹیج میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جاسکتے ہیں، پورا شہر بربادی کی منہ بولتی تصویر بن گیا، زخمیوں سے اسپتال بھر گئے ہیں اور لوگ اپنے پیاروں سے محروم ہو رہے ہیں۔

روس نے الزام لگایا ہے کہ باغیوں نے منگل کو طے پانے والا معاہدہ توڑ تے ہوئے شام کی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے حملے میں پہل شام کی سرکاری فورسز نے کی۔


مزید پڑھیں : شامی باغیوں کی حلب سے مکمل انخلا کی تردید


اس سے قبل شام کی حکومت اور حلب میں لڑنے والے باغیوں نے ایک معاہدہ پر اتفاق کیا تاکہ جنگ سے تباہ حال اس شہر سے حزب مخالف کے جنجگووں اور ہزاروں شہریوں کا انخلا ہو سکے۔

اقوام متحدہ نے شام میں جاری تشدد کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں کے قتل عام کوجنگی جرائم قرار دیتے ہوئے جنگ بندی پر زور دیا، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حلب میں پچاس ہزارشہری جنگ کی زد میں ہیں۔

حلب کے عوام نے عالمی برادری تک آوازپہنچانے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا، حلب کے یتیم خانے میں رہنے والے چالیس سے زائد بچوں کی اپیل نے ہرآنکھ نم کردی۔

یاد رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،حلب پر حکومتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں نومبر سے لے کر اب تک 413 شہری مارے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -