تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی

جنیوا: سوئٹزر لینڈ میں بھی مسلمان خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک میں حالیہ دنوں میں ہونے والے حملوں کے پیش نظر سوئٹزرلینڈ کی ریاست ٹیکینو کی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا ہے، جس کے تحت عوامی مقامات پر خواتین نقاب نہیں پہن سکیں گی جب کہ خلاف ورزی کی صورت میں ساڑھے 6 ہزار برطانوی پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

ٹکینو حکومت نے برقع، نقاب اور مظاہرین کی جانب سے ماسک کے استعمال پر پابندی کی تجویز تھی مگر ارکان اسمبلی نے اسے صرف مسلمان خواتین کے نقاب تک محدود کردیا، غیرملکی سیاح بھی اس پابندی کی زد میں آئیں گے

ٹیکینو سوئٹزرلینڈ کے جنوب میں واقع اطالوی زبان بولنے والوں کی ریاست ہے، جہاں نئے قانون کے تحت عوامی مقامات، ریسٹورنٹس، بلڈنگز اور گاڑی کے اندر بھی یہ پابندی ہوگی۔

اس سے قبل فرانس میں بھی خواتین پر یہ پابندی عائد کی گئی تھی اور وہاں نقاب کرنے پر 150 یورو تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -