تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاناما لیکس کی تحقیقات: وزیراعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات سے متعلق تحریک انصاف ،جماعت اسلامی، شیخ رشید کی درخواستوں پر وزیر اعظم نواز شریف ،چیئرمین نیب ،مریم نواز ،حسن نواز ،حسین نواز ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چیئرمین ایف بی آر سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کی تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، جماعت اسلامی کے وکیل نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی کی درخواست میں پانامہ لیکس کی بلا امتیاز تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہیں، تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اپریل میں پانامہ لیکس کا معاملہ سامنے آیا، پانامہ لیکس میں وزیراعظم اور اُنکے اہل خانہ کا نام آیا، آئس لینڈ کے وزیراعظم پانامہ لیکس میں نام آنے پر مستعفی ہوگئے، پانامہ لیکس کے انکشاف کے بعد وزیراعظم نے دو مرتبہ قوم سے خطاب کیا اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے وکیل سے پوچھا کہ آپ عدالت سے کیا ریلیف چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ہم پانامہ لیکس اسکینڈل کی تحقیقات کرانا چاہتے ہیں ،حج کرپشن اور پاکستان اسٹیل ملز کرپشن کیس میں انکوائری کرکے ذمہ داران کے تعین کرنے کی مثال موجود ہے۔


مزید پڑھیں : پاناما لیکس: سپریم کورٹ میں درخواستیں سماعت کیلئے منظور، بینچ تشکیل


شیخ رشید نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں سپریم کورٹ پر جمی ہوئی ہیں، قوم کو بدعنوان حکمرانوں سے بچانے کا وقت آپہنچا ہے، شیخ رشید نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ وزیراعظم اور اسحاق ڈار سمیت فریقین کو شو کاز نوٹس جاری کرے ۔

ایڈووکیٹ طارق اسد نے کہا کہ پانامہ لیکس کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کیا جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ دیگر فریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے چاروں درخواستوں پر اٹارنی جنرل سمیت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،مریم نواز ،حسن نواز ،حسین نواز ،کیپٹن صفدر ،چیئرمین نیب ،سیکرٹری قانون و انصاف ،سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین ایف بی آر سمیت تمام فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

Comments

- Advertisement -