تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مردان میں خودکش دھماکہ،12افراد جاں بحق

مردان : صوبہ خیبر پختو نخواہ کےشہر مردان میں ضلع کچہری گیٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑادیا.دھماکے میں بارہ افراد جان کی بازی ہار گئے.

تفصیلات کے مطابق مردان میں ضلع کچہری میں گیٹ کے قریب خودکش حملہ نے دس بج کر بیس منٹ پرخود کو دھماکے سےاڑادیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہکاروں اور تین وکلاسمیت 12افراد جاں بحق اور60 افراد زخمی ہوگئے.

ضلع کچہری کے گیٹ پر پولیس اہلکار نےحملہ آور کو روکنے کی کوشش کی جس پر خودکش حملہ آور نے دستی بم پھینکا اور فائرنگ کردی پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی کرنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا.

عینی شاہد کے مطابق دھماکے سے پہلے خودکش حملہ آورنے فائرنگ کی جبکہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.

ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جو ضلع کچہری کے گیٹ کے قریب ہوا جس میں60 افراد زخمی ہیں.انہوں نے مزید بتایا کہ خودکش حملہ آور نے 8 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا.

خودکش دھماکے میں زخمی ہونےوالوں میں وکلاء اور عام شہری شامل ہیں جن میں سے 13افراد کی حالت تشویش ناک ہے.دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال مردان منتقل کردیا گیا جبکہ شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکری گئی ہے.

*کرسچن کالونی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام،4دہشت گرد ہلاک

یاد رہے اس سے قبل آج صبح پشاور میں ورسک روڈ پر واقع کرسچن کالونی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گرد ہلاک مارے گئے.

*ضربِ عضب میں پکڑا جانے والا بارود 21 سال کے لیے کافی تھا: عاصم باجوہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھاکہ شمالی علاقہ جات بشمول خیبر ایجنسی سے پکڑاجانے والا اسلحہ اور گولہ بارود اکیس سال جنگ لڑنے کے لئے کافی تھا.

Comments

- Advertisement -