تازہ ترین

ملیے امریکا کی نئی خاتون اول سے

امریکا اپنے 45 ویں صدر کے طور پر ڈونلد ٹرمپ کا انتخاب کرچکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس 45 ویں خاتون اول کا بھی استقبال کرے گا جو میلانیا ٹرمپ ہیں۔

امریکا کی حالیہ خاتون اول کے منصب پر فائز ہونے والی میلانیا ٹرمپ سابق ماڈل ہیں۔ بنیادی طور پر وہ جمہوری سلوینیا کی شہریت یافتہ ہیں تاہم وہ ماڈلنگ میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے امریکا آبسیں۔

میلانیا کے والد ایک تاجر اور سیاستدان تھے۔ انہوں نے سلوینیا کے ایک مقامی کالج برائے ڈیزائن اینڈ فوٹوگرافی سے تعلیم حاصل کی۔

melania-4

melania-5

انہوں نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز 16 برس کی عمر سے سلوینیا میں ہی کردیا تھا تاہم اس کیریئر کو عروج دینے کے لیے وہ امریکا آئیں اور یہیں ان کی ملاقات ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوئی جو آج امریکا کے صدر بن گئے۔

mealnia-2

melania-3

کسی بھی ملک میں خاتون اول کا کردار ایک اہم کردار ہوتا ہے۔ خواتین اول عموماً غیر سیاسی رہتے ہوئے تعلیم، صحت اور خواتین کے شعبوں میں کام کرتی ہیں۔ بعض خواتین اول کی انفرادی شخصیت اتنی مضبوط ہوتی ہے کہ بعض اوقات صدر مملکت بھی ان کے آگے پھیکے پڑجاتے ہیں۔

اسی طرح بعض خواتین اول دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں جگہ بناتی ہیں، اور بعض فیشن آئیکون بن جاتی ہیں اور فیشن ایبل ترین خاتون اول کا اعزاز پاتی ہیں۔

صرف ایک میلانیا ٹرمپ ہی نہیں، امریکی تاریخ متاثر کن اور اسٹائلش خواتین اول سے بھری پڑی ہے۔ ان خواتین نے دنیا بھر کے فیشن ٹرینڈز کا تعین کیا اور ان کا اختیار کیا ہوا لباس یا انداز دنیا بھر میں مقبول ہو کر فیشن بن گیا۔

آج ہم آپ کو امریکی تاریخ کی ان خواتین اول کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہوں نے دنیا بھر کی فیشن انڈسٹری پر گہرے اثرات مرتب کیے اور اسٹائلش ترین خاتون اول کا نام پایا۔

:جیکی کینیڈی اوناسس

اس فہرست میں سب سے پہلا نام مقتول صدر جان ایف کینیڈی کی اہلیہ جیکولین کینیڈی کا ہے۔

1

ساٹھ کی دہائی میں اپنی مسحور کن شخصیت سے دنیا بھر کو متاثر کرنے والی جیکی کینیڈی اس زمانے میں فیشن آئیکون سمجھی جاتی تھیں۔ ان کا اختیار کیا ہوا ہر انداز تھوڑے ہی دن میں فیشن بن جاتا تھا۔

2

جان ایف کینیڈی کے قتل کے بعد جیکی نے فرانسیسی ارب پتی ارسٹوٹل اوناسس سے شادی کی لیکن اپنے نام سے کینیڈی کو خارج نہیں کیا۔ مرتے دم تک وہ پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہیں اور ان کا ہر انداز قابل ستائش رہا۔

مزید پڑھیں: جیکولین کینیڈی کا کردار خطرناک ترین

:مشل اوباما

امریکی قصر صدارت میں براجمان رہنے والی مشل اوباما کو بھی فیشن کی دنیا میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ مشل اوباما سادگی پسند ہیں اور سادہ لباس استعمال کرتی ہیں، لیکن یہ ان کی منفرد شخصیت کا کمال ہے کہ ان کی سادگی بھی فیشن میں شمار ہونے لگی۔

6

5

4

10

صدر اوباما کے ساتھ ہم قدم رہتے ہوئے انہوں نے دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی خود مختاری کے لیے بے پناہ کام کیا۔

مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں مشل اوباما کی سرگرمیاں

:ہیلری کلنٹن

سنہ 2016 کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن، بل کلنٹن کے دور صدارت میں نہایت اسٹائلش اور فیشن ایبل خاتون اول ہوا کرتی تھیں۔ ان کا اسٹائل تو اب بھی برقرار ہے تاہم عمر کے ساتھ اب اس میں رکھ رکھاؤ آگیا ہے اور اب وہ نہایت پروقار خاتون لگتی ہیں۔

7

8

9

:نینسی ریگن

امریکا کے 40 ویں صدر رونلڈ ریگن کی اہلیہ نینسی ریگن اپنی میچنگز کے حوالے سے بے حد مشہور تھیں۔

11

13

12

وہ اپنے لباس اور اس سے جڑی ذرا ذرا سی باریکیوں کا بھی خیال رکھتی تھیں، اور ان کے کانوں کے بندے، دستانے اور جوتے بھی میچنگ یا کنٹراسٹ سے ہوا کرتے تھے۔

:بیٹی فورڈ

امریکا کے 38 ویں صدر جیرالڈ فورڈ کی اہلیہ بیٹی فورڈ ہمیشہ جدید لباس زیب تن کیا کرتیں۔

14

15

ان کی خاص بات یہ تھی کہ وہ بعض دفعہ کچھ مختلف انداز بھی اختیار کیا کرتیں جو اس وقت کے فیشن سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ لیکن ان کے خاتون اول ہونے کی وجہ سے وہ انداز بھی مقبول ہوجاتا تھا۔

:لیڈی برڈ جانسن

لنڈن بی جانسن کی اہلیہ لیڈی برڈ جانسن بھی ایک مسحور کن شخصیت کی مالک تھیں اور ہمیشہ بہترین لباس زیب تن کیا کرتیں۔

16

18

19

:ایلینور روز ویلیٹ

فرینکلن ڈی روز ویلیٹ کی اہلیہ ایلینور روز ویلیٹ 32 ویں خاتون اول تھیں اور ہمیشہ گھیردار ملبوسات، دستانوں اور خوبصورت ہیٹس کا استعمال کرتی تھیں۔

20

امریکی مؤرخین انہیں خوبصورت خاتون تو نہیں مانتے، تاہم ان کی شخصیت اور انداز کی خوبصورتی سے سب ہی متفق ہیں۔

:ڈولی میڈیسن

21

امریکا کے چوتھے صدر جیمس میڈیسن کی اہلیہ ڈولی میڈیسن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں تاہم مؤرخین کے مطابق وہ اس زمانے کی ایک اسٹائلش خاتون تھیں۔

Comments

- Advertisement -