تازہ ترین

استنبول :1800اسپیشل فورسز کے نوجوان تعینات، ہیلی کاپٹر مار گرانے کا حکم

استنبول : ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد اٹھارہ سو اسپیشل فورسز کے جوانوں کو استنبول میں تعینات کردیا گیا ہے، ان کو حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی ہیلی کاپٹر نظر آئے مار گرایا جائے۔

حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد دیگر شہروں سے اٹھارہ سو اسپیشل فورسز کو استنبول میں تعینات کر دیا ہے، اسپیشل فورسز کے دستے استنبول میں گشت کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی ہیلی کاپٹر نظر آئے اس کو مار گرایا جائے۔

صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ اس بغاوت کے پیچھے جو’وائرس‘ تھا اسے ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے گا، اس لئے اپنے حماتیوں کی جانب سے موت کی سزا کو بحال کیے جانے کے مطالبے کا احترام کریں گے۔

مزید پڑھیں : ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک

ترکی میں جمہوری حکومت نے حالاتِ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اب تک فوج کے کئی اعلیٰ افسران اور ستائس سو ججوں کو اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ترکی میں فوج کے ایک گروہ نے بغاوت کی، صدر اردگان کی اپیل پر عوام فوجی بغاوت کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں اور سڑکوں پر گشت کرتے باغی ٹولے کے ٹینکوں کے سامنے ڈٹ گئے۔ ترک عوام نے ٹینکوں اور باغی دستوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا۔ جمہوریت کی طاقت سے باغی ٹولہ پسپا ہونے پر مجبور ہوا اور عوام نے سرکاری عمارتوں سے باغی فوجیوں کونکال باہر کردیا۔

بغاوت کی کوشش کے دوران 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بغاوت کی سازش میں ملوث چھ ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور مزید افراد کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -