تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شمالی کوریا کے سربراہ کا سوتیلا بھائی ملائیشیا میں پراسرارطورپرہلاک

کوالالمپور : شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی ملائیشیا کے شہر کوالالمپورمیں ہلاک ہوگئے، خدشہ ہے کہ انہیں زہر دے کر ہلاک کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سابق سربراہ کم جونگ ال کے سب سے بڑے صاحبزادے اور شمالی کوریا کے موجودہ سربراہ کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی پینتالیس سالہ کم جونگ نام ملائیشیائی دارالحکومت کے ہوائی اڈے سے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہلاک ہوگئے۔

south-post-01

جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے ذرائع کے مطابق کم جونگ نام کو دو خواتین نے ہوائی اڈے پر زہر دیا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ان خواتین کا تعلق کہاں سے ہے۔

ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے اسپتال میں کم جونگ نام کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ کم خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کم نام کی ہلاکت کا تعلق زہرخورانی سے ہے۔

یاد رہے کہ 2001 میں کم جونگ نام جعلی پاسپورٹ پر جاپان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔ انہوں نے جاپانی پولیس کو بتایا تھا کہ وہ ٹوکیو کا ڈزنی لینڈ دیکھنا چاہتے تھے۔

کہا جاتا ہے کہ اس واقعے کے بعد ان کے والد کی نظروں میں ان کی وقعت کم ہوگئی تھی۔ 2011 میں والد کی وفات اور اپنے چھوٹے بھائی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کم جونگ نام نے اپنا زیادہ وقت مکاؤ، سنگاپور اور چین میں گزارا۔

Comments

- Advertisement -