تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دنیا کے سب سے گرم ترین صحرا میں 37 سال بعد برف باری

الجزائر : براعظم افریقہ کے تپتے صحرا جہاں برف باری کا سوچا بھی نہیں جا سکتا ، وہاں 37 سال بعد برفباری کو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

عام طور پر صحرا کا نام سنتے ہی کسی ایسے علاقے کا خیال ذہن میں آتا ہے، جہاں ہر طرف ریت ہی ریت ہو اور پانی کا نام و نشان تک نہ ہو ، براعظم افریقہ کے صحرا جس کو صحرائے اعظم یا صحارا کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے اور یہ دنیا کا سب سے گرم ترین صحرا ہے۔

4

2

تاہم قدرت کے کرشمے سے کون انکار کرسکتا ہے، یہی وجہ گرم ترین صحرائے اعظم میں 37 سال بعد برفباری ہوئی، امریکی خلائی ادارے ناسا کے لینڈ سیٹ سیٹیلائٹ نے خلا سے اس تاریخی منظر کو محفوظ کیا۔

8

الجزائر کے چھوٹے سے صحرائی قصبے عین الصفار کے رہائشی جب صبح اٹھے تو ارگرد پھیلے سرخ ریتیلے ٹیلوں پر برف کی سفید چادر دیکھ کر پریشان ہوگئے لیکن 37 سال بعد ہونے والی برف باری سے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

11

15

143

12

صحارا کا موسم خشک ترین ہونے کے ساتھ ساتھ گرم ترین بھی ہے اور پانی کے بغیر کچھ دن گزارنا بھی ممکن نہیں جبکہ یہاں سردیوں کے موسم میں بھی اوسط درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ہوتا ہے ۔

16

13

1

5

خیال رہے کہ صحرائے اعظم کی تاریخ میں یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل فروری 1979 ءمیں الجزائر میں ایسا ہی ہوا تھا اور یہ برف ایک دن بعد ہی پگھل گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -