تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مصری طیارہ حادثہ، بلیک باکس کے سگنل موصول

قاہرہ: بحیرہ روم میں گرنے والے مصری طیارے کے بلیک باکس کے سگنل موصول ہوگئے ہیں، طیارہ حادثے میں 66 افراد لاپتہ ہوئے تھے۔

فرانسیسی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اپنے ایک بحری جہاز کو گہرے سمندر میں سگنل موصول ہونے کی تصدیق کی ہے،  بحریہ کے مطابق سنگل 10 ہزار فٹ گہرائی سے موصول ہوئے ہیں۔

تحقیق کاروں کے مطابق توقع ہے کہ روبوٹ کی مدد سے گہرے سمندر میں بلیک باکس تک جلد رسائی حاصل ہوجائے گی۔

ڈیجیٹل بلیک باکس کی مدد سے طیارے کی پرواز کرنے کی رفتار،  سطح زمین سے اونچائی اور سمت معلوم کی جاسکے گی، ساتھ ہی پائلٹ کے کاک پٹ میں ریکارڈ ہونے والی تمام گفتگو بھی سنی جاسکے گی جس کے بعد طیارے کے گرنے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا۔

یہ امر واضح رہے کہ بیٹری کے مدد سے بلیک باکس چار سے پانچ ہفتوں تک سگنل جاری کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 19مئی کو  پیرس سے مصری دارالحکومت قاہرہ جانے والا طیارہ نامعلوم وجوہ کی بنا پرسمندر میں گرکر تباہ ہوگیا تھا، طیارے میں مسافراور عملے سمیت 66 افراد سوار تھے جس میں کسی کے بھی زندہ بچنے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Comments

- Advertisement -