تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ، دو ہلاک‘ 17 زخمی

واشنگٹن امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے نائٹ کلب میں نامعلوم حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

یہ واقعہ فلوریڈا کے شہر فورٹ مائر میں واقع کلب بلیو میں پیش آیا جو کہ نوجوانوں کے لیے مخصوص ہے، واقعہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات ساڑھے بارہ بجے پیش آیا، سانحے میں زخمی ہونے والوں کی عمریں 13 سال بھی ہیں۔

واقعے میں اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منقتل کیا جارہا ہے زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے، متاثرہ افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کردی ہے اور قریبی سڑکوں کو بھی بند کردیا گیا ہے، پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس حملے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے اور اب تک اس واقعے کے تناظر میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے اور مذکورہ علاقے میں بلا ضرورت نقل وحرکت نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک

گزشتہ ماہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 49 افراد ہلاک اور 53 سے زخمی ہوگئے تھے، پولیس کے مطابق حملہ آور جوابی فائرنگ سے مارا گیا، اس کی شناخت افغان شہری عمر متین کے نام سے ہوئی تھی۔

واقعے میں بال بال بچنے والی ایک عینی شاہد کی والدہ نے ٹویٹرویڈیو کے ذریعےاپنی بیٹی کی خیریت سے آگاہ کیا اور کہا کہ ’’وہ بہت ڈری ہوئی ہے، اس کے چاروں طرف سے گولیاں برس رہیں تھیں ، وہ خوشقسمت ثابت ہوئی لیکن اس کا دوست اتنا خوش قسمت نہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ بہت اندوہناک ہے کہ ہمارے بچے اس قسم کے حالات سے گزریں ، اگر ایسے ہی واقعات ہوتے رہے تو بچے تفریح سے محروم ہوجائیں گے‘‘۔

 

 

Comments

- Advertisement -