تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک، 53 زخمی

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 49 افراد ہلاک اور 53 سے زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق حملہ آور جوابی فائرنگ سے مارا گیا، اس کی شناخت افغان شہری عمر متین کے نام سے ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’پلس اورلینڈو‘ نامی نائٹ کلب میں فائرنگ کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی جبکہ زخمی و ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی تاہم پولیس کے مطابق نائٹ کلب پرحملہ کرنے والا مسلح شخص ماراگیا مسلح حملہ آور نے جسم سے بم باندھ رکھاتھا۔

فائرنگ کے بعد بحفاظت نائٹ کلب سے باہر نکلنے والے کئی افراد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں کہا کہ ایک مسلح شخص نے اچانک کلب میں گھس کر فائرنگ شروع کردی اور کئی لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔

Orlando2

امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مقامی لوگوں کو گھروں میں رہنے جبکہ دیگر افراد کو اس علاقے میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واقعے کے فوری بعد نائٹ کلب کے فیس بک پیج پر بھی انتظامیہ کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ ’تمام افراد کلب سے باہر نکل جائیں اور بھاگتے رہیں۔‘

گورنر نے اورلینڈو شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی، پولیس کے مطابق حملہ آور جوابی فائرنگ سے مارا گیا جس کی شناخت عمر متین کے نام سے ہوئی۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا شخص عمر متین  افغان نژاد امریکی شہری ہے، واقعے کے بعد اورلینڈو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ایف بی آئی نے صدر اوباما کو بریفنگ دی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ میتن نے حملے سے قبل داعش سے وفاداری کا اظہار کیا تاہم ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ متین کے داعش سے رابطوں کے شواہد نہیں ملے، تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور  عمر متین کے والد نے واقعہ پر اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کے اقدام کا تعلق کسی بھی طور مذہب سے نہیں، دنیا بھر کی طرح میں بھی اس واقعے پر صدمے میں ہوں۔

Orlando1

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی شہر اورلینڈو میں ہی فائرنگ سے گلوکارہ کرسٹینا گریمی ہلاک ہوگئیں تھیں۔

کرسٹینا گریمی کو کنسرٹ ختم ہونے کے بعد گولی ماری گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آورکو ہلاک کردیا گیا ہے، گولی لگنے کے نتیجے میں گریمی زخمی ہوئی تاہم انھیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

Comments

- Advertisement -