تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، سعودی عرب میں 15افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

ریاض : ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں پندرہ افراد کوسزائے موت سنا دی گئی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں بتیس افراد کو دو ہزار تیرہ میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار کئے جانے والوں میں تیس سعودی، ایک ایرانی اور ایک افغان شہری شامل تھے۔

گرفتارافراد پرسعودی عرب کی سیکورٹی سے متعلق اہم معلومات ایران کو فراہم کرنے کا الزام تھا، سزائے موت تین سال سے زائد عرصے تک مقدمے کی سماعت کے بعد سنائی گئی۔

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں بھی سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے، جب سعودی عرب میں ایک نامور عالم نمر النمر کو موت کی سزا دیئے جانے کے بعد مظاہرین نے تہران میں واقع سعودی سفارت خانے اور شہر مشہد میں سعودی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا تھا۔


مزید پڑھیں : سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث47افراد کے سر قلم


واقعے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے سفارتی عملے کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

شیخ نمر الباقر النمر کو 12-2011 میں ملک کے سب سے بڑے مشرقی صوبے الشریقہ میں حکومت مخالف احتجاج کو منظم کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ ان کے ہمراہ دیگر 46 افراد کو بھی دہشت گردی کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -