اشتہار

سلیم شہزاد کا ندیم نصرت اور دیگر اراکین کو رابطہ کمیٹی سے نکالنے کا خیرمقدم

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے ندیم نصرت اور دیگر افراد کو رابطہ کمیٹی سے نکالنے کا خیر مقدم کیا، ندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی سے خارج کیے جانے کے فیصلے پر کہنا تھا کہ اچھا فیصلہ ہے بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار نے آج جو فیصلہ کیا وہ خوش آئند ہے، میں ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہوں، فاروق ستار کو سربراہ مانتا ہوں۔

- Advertisement -

سلیم شہزاد نے ایک دو ہفتے میں پاکستان آنے کا اعلان بھی کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹارگٹ کلر،بھتہ خور کی گنجائش نہیں۔

سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ندیم نصرت نے ایک نازک موڑ پر پارٹی چھوڑی تھی اور پھر 2013 میں واپس آگئے تھے۔

گذشتہ روز تحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے لندن قیادت کے رہنما ندیم نصرت، مصطفیٰ عزیزآبادی، واسع جلیل اور قاسم علی رضا کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ایم کیوایم پاکستان نے بانی کے بعد کنوینیر سے بھی لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔


مزید پڑھیں : لندن کے بیان سے کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم پاکستان


یاد رہے کہ ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے بیان دیا تھا کہ لندن کی قیادت مائنس الطاف حسین فارمولے کومسترد کرتی ہے، الطاف حسین کے بغیر ایم کیوایم کچھ نہیں،الطاف حسین اور مہاجروں کوکوئی الگ نہیں کرسکتا۔


مزید پڑھیں : الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کچھ نہیں،ندیم نصرت


ایم کیوایم پاکستان نے ندیم نصرت کے بیان پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لندن سے جاری ہونے والے بیان سے ایم کیوایم پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، اسے ایم کیوایم پاکستان کا بیان نہ سمجھا جائے۔

واضح رہے کہ بائیس اگست کے واقعے کے بعد رابطہ کمیٹی پاکستان نے لندن قیادت اور بانی ایم کیوایم سے مکمل قطع تعلق کا اعلان کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں