تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سارک وزرائے داخلہ کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد : سارک وزرائے داخلہ کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی، کانفرنس میں پاکستان، بھارت،بنگلہ دیش ، افغانستان، بھوٹان، نیپال اور سری لنکا کے ورزائے داخلہ شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سارک وزرائے داخلہ کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے، پہلےاور دوسرے روز ایڈیشنل سیکرٹریز اور سیکرٹری سطح کےسیشن ہوں گے، وزرائے داخلہ کا اجلاس چار اگست کو ہوگا جبکہ اختتامی سیشن سے وزیراعظم خطاب کریں گے، جس کے ایجنڈے میں دہشتگردی کی روک تھام کا مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ہونے والی وزرائے داخلہ کانفرنس میں  شرکت کیلئے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں : بھارتی وزیرداخلہ آئندہ ماہ 2روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے

ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ ایک ایسے وقت میں پاکستان آرہے ہیں جب کشمیر میں 22 سالہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں اور جھڑپوں میں 50 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

سارک کے وزرا ئے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشیات کی اسمگلنگ سے متعلقہ مسائل ، چھوٹے ہتھیاروں اور اس طرح کے دیگر چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے مربوط اور ٹھوس کوششیں زیر بحث لائی جائیں گی جبکہ کانفرنس کے ایجنڈے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -