تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امریکہ اوراس کےاتحادی شامی تنازع پرسیاست کررہےہیں، پیوٹن

ماسکو: روسی صدرولادیمیرپیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شامی تنازع پر سیاست کررہے ہیں۔ یورپی ممالک اورامریکہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کےذمہ دار ہیں۔

تفصیلات کےمطابق فرانسیسی ٹی وی کوانٹرویوکے دوران روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اوراس کےاتحادی شامی تنازع کاحل تلاش کرنے کے بجائےمعاملےپرسیاست کررہےہیں۔

صدرپیوٹن کاکہناتھاکہ امریکہ اورمغرب محض سیاسی بیان بازی میں مصروف ہیں۔انہوں نےمغرب امریکہ کومشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کاذمہ دار قراردیا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ اوربالخصوص شام کی صورتحال کی ذمہ داری امریکہ اوریورپی ممالک پرعائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح عرب اسپرنگ کےدوران مغربی ممالک نےمددکےلیےجلدی دکھائی تھی ویسی جلدی شام کے معاملےپر
کیوں نہیں دکھارہے؟پیوٹن نےلیبیا اورعراق کاذمہ دار بھی امریکا اوریورپی ممالک کو قراردیا۔

مزید پڑھیں: شام کے معاملے پراختلاف : روسی صدرنے فرانس کا دورہ مؤخرکردیا

خیال رہے کہ دو روز قبل روس کے صدر ولادی میر پیوتن نے شام کے معاملے پر پائے جانے والے اختلافات کی وجہ سے اپنا فرانس کا دورہ موخر کر دیاتھا۔

صدر پیوتن نے 19 اکتوبر کو پیرس پہنچنا تھا جہاں پر مذاکرات کے علاوہ انہوں نے ایک گرجا گھر کا افتتاح بھی کرنا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اس جانب اشارہ کیا تھا کہ روس کی جانب سے شام کے شہر حلب میں کی جانے والی بمباری پر روس کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بینالاقوامی جرائم کی عدالت میں صرف انہیں ممالک پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے جو عدالت کے ممبر ہوں۔روس اور شام دونوں بین الاقوامی جرائم کی عدالت کے ممبران نہیں ہیں۔

 

 

Comments

- Advertisement -