لاہور : پنجاب پولیس کی جانب سے اغواء کیے گیے بچوں کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 652 بچے اغواء کیے گیے ہیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے رواں سال جنوری سے جون تک 652 بچے اغواء ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ لاہور کے بچوں کی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 ماہ کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں سے 312 بچے اغواء کیے گیے جبکہ پنجاب کے دیگر مختلف علاقوں روالپنڈی سے 62، فیصل آباد سے 27 ، ملتان سے 25 اور سرگودھا سے 24 بچے لاپتہ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں : لاہور: دو بچے اغوا،پولیس ملزموں کا سراغ لگانے میں ناکام
پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’شیخوپورہ سے 12، ننکانہ صاحب سے 11، قصور سے 9، گجرانوالہ سے 9 ، حافظ آباد سے 4، گجرات سے 1، منڈی بہاء الدین سے 5 ، سیالکوٹ سے 12 ناروال سے 1 بچے کو اغواء کیا گیا ہے، اس طرح ریجن میں اغواء ہونے والے بچوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔
— Asad Kharal (@AsadKharal) July 24, 2016
اسی طرح پنجاب کے دیگر علاقوں سے بھی اغواء کی وارداتوں کے حوالے سے مختلف تھانوں میں رپورٹ درج کروائی گئی ہیں۔ اہل خانہ کی جانب سے مختلف تھانوں میں اغواء اور لاپتہ ہونے والے بچوں کی کی عمریں 1 سال سے 12 سال تک ہیں۔ سرکاری رپورٹ جاری ہونےکے بعد صوبہ پنجاب کے رہائشیوں میں شدید تشیوش پائی جاتی ہے۔
Comments
- Advertisement -