تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

نواز شریف نےکرپشن کرکےبچوں کےنام پرجائیداد بنائیں، عمران خان

بہاولپور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت کو پاکستان کو عظیم ملک بننے سے نہیں روک سکتا۔

چیئرمین تحریک انصاف بہاولپور میں ایک جلسے عام سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور پاکستان کے باشعور عوام اپنے حقوق کے اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں اس لیے پاکستان کو کوئی بھی طاقت عظیم ملک بننے سے نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ساری زندگی کرپشن کر کر کے پیسے اپنے بچوں کے نام پر ملک سے باہر بھیجواتا رہا جس کا ہمیں پتہ بھی نہیں چلنا تھا کہ پانامہ کمپنی میں کام کرنے والے ایک ملازم نے ساری تفصیلات صحافیوں کو بتا دیں اللہ کی پکڑ آتی ہے تو چوروں کو ایسے ہی پکڑواتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جھوٹ بول بول کر موٹو گینگ کے چہرے تبدیل ہوگئے ہیں ان کے والدین انہیں نہیں پہچان سکتے، موٹو گینگ کے جھوٹ کا عوام پر کوئی اثر نہیں ہوا آج بہاولپور کی عوام نے ثابت کردیا کہ عوام موٹو گینگ کے پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ نے موقع فراہم کیا تو چور اور لٹیروں کو جیل میں ڈالیں گے ان کے کرپشن سامنے آ گئی ہے اور اب عوام کی عدالت انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے بچوں کے نام پر جائیدادیں بنائیں، حسن نواز 1999 میں پڑھ رہے تھے اور دوسال بعد ارب پتی بن گئے جب کہ مریم نواز اربوں کی مالیت کے مےفیئرز فلیٹس کی مالک بن گئیں کیوں کہ جو پیسہ عوام پر استعمال ہونا تھا وہ ملک سے باہر بھیجا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار میں صرف کرپشن کرنے اور پیسے بنانے آتے ہیں اور ملک کے عوام کے پیسوں پر نقب لگا کر اپنی جائیدادیں بناتے ہیں اور بیرون ملک اپنے بچون کے نام پر منتقل کرتے ہیں۔

آخر میں عمران خان نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں کیا آپ تمام لوگ اس میں بھرپور ساتھ دیں گے اور حکومت مخالف تحریک کا ساتھ دیں گے؟ گھروں سے باہر نکلیں گے؟ اس پر جلسے کے شرکاء نے نعروں کی شکل میں مثبت جواب دیا

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جس کے لیے بہاولپور میں خوبصورت پنڈال سجایاگیا۔جلسےسے تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان سمیت شیخ رشید، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

جلسہ گاہ میں سوفٹ چوڑا اوردس فٹ لمبا اسٹیج تیارکیا گیا ہے،جبکہ پورے پنڈال کو پارٹی جھنڈوں سے سجایا گیا اسی طرح جلسےکی سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جس کے لیے پنڈال میں آٹھ سو سےزائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ جس عمر میں ہمارے بچوں کے شناختی کارد بنتے ہیں اس عمر تک نوازشریف کے بچے ارب پتی بن جاتے ہیں۔

شیخ رشید نے وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمام بڑے ادارے گروی رکھ دیے گئے ہیں اور اب پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے کاغذات بھی تیار کرلیے گئے ہیں اگر کوئی چیز سلامت رہے گی تو وہ جاتی امراٗ کی جائیداد اور نحل ہیں باقی سب یہ گروی رکھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں قطری شہزادے کا خط آیا ہے دراصل یہ قطری شہزادہ اور سیف الرحمان ایک ہی ہیں، اس سے قبل بھی ہیلی کاپٹر کیس میں بھی ایک قطری شہزادہ ہی سامنے آیا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے سخت سردی میں اپنی ماں کو ٹھنڈی زمین پر ٹرپتا چھوڑا اورتین سال قید بہاولپور میں کاٹی جب کہ سات سال کلاشنکوف کیس میں قید کاٹی لیکن معافی مانگ کر واپس نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنا تابوت اپنے ساتھ لے کر گھر سے نکلتا ہوں، کیابہاولپور کی عوام اپنے خودکش لیڈر کے شانہ بشانہ عمران خان کی سربراہی میں حکومت کے خلاف نکلیں گے اور ایک بار پھر دھرنا دینے کے لیے تیار ہیں؟

آخر میں انہوں نے جلسے کے شرکاء سے حکومت مخالف نعرے لگوائے اور حکومت مخالف مہم کے لیے بھرپور تیاری کے وعدے لیے۔

Comments

- Advertisement -