تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پوپ فرانسس کی مسلمان خواتین کے حجاب کی حمایت

ویٹی کن سٹی: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مسلمان خواتین کو حجاب کا حق دینے کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ریاستوں کو سیکولر ہونا چاہیئے اور انہیں ہر شخص کی مذہبی آزادی کا احترام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے فرانس میں مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فرانس مسلمان خواتین کو ان کے عقائد کے مطابق حجاب کرنے کی آزادی دے۔

پوپ فرانسس نے زور دیا کہ فرانس مسلمان خواتین کے حجاب کے حق کا احترام کرے۔ ایک مسلم خاتون کو اسی طرح حجاب کی آزادی ملنی چاہیئے جس طرح کسی عیسائی کو کراس پہننے کے لیے حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کے قوانین چرچ اور ریاست کو علیحدہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ اسے اپنے اقدامات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں 6 ملین مسلمان ہیں جو کسی یورپی ملک میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد ہے اس کے باوجود فرانس میں 2004 میں حجاب پر پابندی لگادی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -