تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بنی گالہ: پولیس کی شیلنگ‘ درجنوں کارکنان گرفتار

اسلام آباد: پولیس اور ایف نے تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے‘ شیلنگ کے سبب بنی گالہ کے اطراف جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کارکنا ن سے خطاب کرکے واپس پلٹے تو پولیس اور ایف سی نے کھلاڑیوں پر دھاوا بولتے ہوئے 50 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا، بنی گالہ سے ملحقہ رخسانہ بنگش روڈ اور پاکستان چوک کا علاقہ میدانِ کارزار بن گیا ہے۔

پولیس نے بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے پیش قدمی کی اور کارکنان کو مشتعل کرنے کے لیے شیلنگ کا بھی سہارا لیا گیا، حراست میں لیے گئے کارکنان کو تشدد کرتے ہوئے بھیڑ بکریوں کی طرح بکتربند گاڑیوں میں ٹھونس دیا گیا ہے۔

اس دوران پولیس نے کوہاٹ کےایم پی اےضیاا للہ بنگش کو بھی بنی گالا لےجاتےہو ئے حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب تحریک پاکستان کے سینئر رہنما چوہدری سرورکوبھی کپتان کی رہائش گاہ جانےکیلئےکافی پاپڑبیلنے پڑے۔

پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈہ پور کی گاڑی سے چھ کلاشنکوف گنیں ، تین بلٹ پروف جیکٹس اور دو شیلنگ کی گنیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس نے تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کو بھی نا بخشا اور عظمیٰ کاردار اور مسرت چیمہ کو جوانوں نے بنی گالا جانے سے روک دیا ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنان کو ہدایت کی تھیں کہ دونومبر کے دھرنے میں شرکت کے لیے رکاوٹوں کو عبور کرکے اور پہاڑیوں کے راستے سے ہر صورت بنی گالہ پہنچیں۔

عمران خان نے پولیس کو بھی ایک بار تنبیہ کی کہ سیاسی کارکنان کا راستہ روکنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اور انہیں اس کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر صورت میں دونومبر کو اسلام آباد مارچ کیا جائے گا، نواز شریف کے دن گنے جاچکے ہیں اور انہیں ہر صورت حساب دینا ہوگا۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے جلسے کو روکنے کے لیے راولپنڈی کو سیل کردیا گیا تھا اور جلسے میں عوام کو شرکت سے روکنے کے لئے بےتحاشاشیلنگ کی گئی تھی تاہم شیخ رشیدموٹر سائیکل پر جلسہ گاہ پہنچ گئے تھے۔

راولپنڈی میں ہونے والی شیلنگ کے سبب چار دن کا ایک بچہ بھی سانس رکنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -