تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خیبرپختونخوا سمبلی پر لیگی کارکنان کا دھاوا، پارٹی پرچم لہرا دئیے

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر مسلم لیگ ن کے مشتعل مظاہرین نے احتجاجی مظاہرے کے دوران پارٹی پرچم لگا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے خیبرپختونخوامیں موجود عہدیداران اور کارکنان نے اسمبلی کے باہر رائیونڈ مارچ اور صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے اسمبلی عمارت پر دھاوا بولا اور بلڈنگ پر پارٹی پرچم لگا دئیے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان پارٹی پرچم اٹھائے ریلی کی صورت میں کے پی کے اسمبلی کے باہر جمع ہوئے اور مرکزی دروازے پر چڑھ کر حکمراں جماعت مسلم لیگ کے جھنڈے لہرا دیئے۔

پڑھیں:  عمران خان جہاں سے گزریں‌ گے کارکن انہیں پتھرماریں گے،عابد شیر علی

لیگی کارکنان کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین، قیادت اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ مظاہرین نے اپنے پارٹی قائد میاں محمد نوازشریف کی حمایت میں نعرے بازی کر کے اُن سے اظہار یکجہتی کیا،۔مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ ’’اگر تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ مارچ کیا گیا تو ہم اپنے قائد کا ہر صورت دفاع کریں گے‘‘۔

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی قیادت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’نوازشریف کے شیر اُن کا دفاع کرنا جانتے ہیں پھر بھی اگر کسی نے قائد کے گھر کی طرف جانے کی کوشش کی اور عوام نے اپنا ردعمل پتھراؤ یا کسی اور صورت میں دیا تو مسلم لیگ ن ذمہ دار نہیں ہوگی۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے ترجمان نے ایک اعلامیے میں ملسم لیگ ن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ’’رائیونڈ مارچ ہر صورت ہوگا، حکمراں جماعت کی دھمکیاں اُس کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ کپتان اور کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اگر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو ہم بھی پھر پور جوب دیں گے‘‘۔

Comments

- Advertisement -