تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سی پیک منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے: وزیراعظم

گوادر: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے ‘ وہ چینی تجارتی سامان سے لدے پہلے بحری جہاز کی روانگی کی تقریب سے خطاب کرر ہے تھے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ چینی سفیر اور دیگر اہم قومی شخصیات شریک تھیں۔

تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری‘ مولانا فضل الرحمن‘ وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف‘ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ‘ احسن اقبال اور دیگر وزرا ء شامل ہیں‘ جبکہ عسکری قیادت میں آرمی چیف کے علاوہ کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض‘ جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راشد محمود‘ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور دیگر اہم حکام شامل ہیں۔ تقریب میں چین کے پاکستان میں تعینات سفیر اور دیگر اہم چینی حکام موجود ہیں۔


وزیراعظم نواز شریف کا خطاب


اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک تاریخ ساز منصوبے کی تقریب میں شریک ہیں۔ اس منصوبے کو محض دو سال پہلے حتمی شکل دی گئی اور آج یہ ایک حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اس خطے کا مستقبل ہے اور اس منصوبے سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے نے یورپ‘ مشرقِ وسطیٰ اور عرب ممالک کو پاکستان کے ذریعے چین سے جوڑدیا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے امن و ترقی اور خوشحالی کا خطے میں نیاباب رقم ہورہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے وفاقی حکومت اور ایف ڈبلیو او سمیت پاک فوج کے تمام ملحقہ اداروں کوسراہا جنہوں نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مقررہ وقت میں اس شاندار منصوبے کو پایہ تکمیل کو پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں پاکستان چین کا قابل اعتماد شریک ہے اور اس منصوبے سے پورے خطے میں امن و ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ یہ منصوبہ ان علاقوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا جہاں سے یہ سڑک نہیں گزررہی۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ایک تاج ہے اور گوادر اس کا نگینہ ہے ‘ گوادر کو عالمی طرز کا مثالی پورٹ سٹی بنانے کے لیے مثالی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جن میں پچاس بستروں پر مشتمل اسپتال‘ گوادر سیف سٹی پراجیکٹ اور کئی دیگر منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 45 ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے اور گوادر کو پانی کی سپلائی کے لیے 11 ارب روپے کی لاگت سے خصوصی منصوبہ شروع کیا گیا۔

سی پیک منصوبے میں اصل کردار بلوچستان حکومت کا ہے‘ سی پیک سے بلوچستان کے ترقی سے محروم علاقوں میں خوشحالی کی ایک نئی لہر آئے گی۔


گوادر سے آج چینی تجارتی سامان پر مشتمل پہلے جہاز کو روانہ کیا جائے گا ‘ آج دو جہاز روانہ ہوں گے جن میں سے ایک دبئی اور دوسرا کولمبو جائے گا۔ گوادر سے ہر ماہ چینی سامان مشرقِ وسطیٰ اور افریقی ممالک کو بھیجا جائے گا۔

سی پیک منصوبےکےتحت پہلامیگاتجارتی قافلہ،پاک فوج اوردیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کےحفاظت میں چین سےپچاس ٹرکوں پرروانہ ہوا جوپاک چین راہداری سےگذرکرگوادرپہنچا۔تجارتی قافلےمیں آنےوالا سامان گوادربندرگاہ سےمشرق وسطیٰ کے لیے روانہ کیاجارہاہے۔

بندرگاہ ذرائع کے مطابق چارسو کنٹینرز پر مال ایکسپورٹ ہو گا، تمام کنٹینرزسیمنٹ کےہیں جوسری لنکااورمتحدہ عرب امارات بھیجی کی جا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -