تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عالمی برادری کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلا متی کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں، مسئلہ کشمیر کےحل کے بغیرخطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابقوزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے میں نہتے کشمیریوں پر بھارت کے انسانیت سوز مظالم کی شدید مذمت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا کہ کشمیریوں کے قتل عام کی تحقیقات کے لئیے فیکٹ فائیڈنگ میشن مقبوضہ کشمیر بھیجے اور عالمی برادری بھارتی مظالم کی مذمت کرے۔

اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہئے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جہدو جہد جاری رکھے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

اجلاس میں ملکی وداخلی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئے جبکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پاک افغان سرحدی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود بھی شریک تھے جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف ،وزیرداخلہ چوہدری نثار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، وزیراطلاعات پرویز رشید، اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم پاکستان کی قومی سلامتی اجلاس سے قبل آرمی چیف سے ملاقات

اجلاس سے قبل وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات میں داخلی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے وزیر اعظم نوازشریف گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ سے دو ماہ بعد وفاقی دارالحکومت وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے، جہاں وہ آج سے باقاعدہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں شروع کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -