تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بان کی مون کا زخمی کشمیریوں کی تصاویر دیکھ کر صدمے کا اظہار

نیویارک : وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ثبوت فراہم کردیے، بان کی مون نے ظلم کا شکار کشمیریوں کی تصویریں دیکھ کر گہرے صدمے کااظہار کیا۔

نیویارک میں وزیراعظم نواز شریف نے بان کی مون سے ملاقات کی، ملاقات ممیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ثبوت فراہم کیے، وزیراعظم نےحالیہ دنوں میں ایک سو کشمیریوں کی شہادت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں زخمی افراد کا بھی بتایا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیلٹ گن کے ناجائز استعمال سے سیکڑوں خواتین اور بچے بینائی سے محروم ہوئے، جو کھلی بربریت ہے۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد کا پابند بنایا جائے۔

وزیراعظم نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی تصاویر دکھائیں ، جس پربان کی مون نے گہرے صدمے کا اظہار کیا،ان کی مون نے اقوام متحدہ میں پاکستان کےاہم اورمتحرک کردارکی تعریف کی اور دنیا میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بان کی مون کے بیان پر شکریہ ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -