تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

خیبرپختونخواہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریض پریشان

پشاور: خیبرپختونخوا کےسرکاری اسپتالوں میں لازمی سول سروس ایکٹ کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے اورہڑتال سے پریشان مریض بھی ڈاکٹروں کے خلاف سڑکوں پرآگئے۔

خیبرپختونخواہ میں ڈاکٹرزنے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں سڑکوں پرآنے کی دھمکی دی لیکن مریض اتنے پریشان ہوئے کہ وہ ڈاکٹرز کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے ۔

مریضوں کے لواحقین نےپشاور لیڈی ریڈ نگ اسپتال میں ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا، ایک بوڑھے باپ کا کہنا ہے کہ بچے کو چار دن سے بخار ہے ڈاکٹرز کی ہڑتال ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔

دوسری جانب ہیلتھ ایمپلائزکوآڈینیشن کونسل نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے
لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے خلاف احتجاج کیا، اپنے مطالبات پرڈٹے ہوئے ڈاکٹرزایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کیلئےتیارنہیں۔

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرزسمیت پچیس ہیلتھ ایسوسی ایشنز ایک ہفتے سے احتجاج پرہیں جس کے سبب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Comments

- Advertisement -