تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پیرس: رہائشی عمارت میں آتشزدگی،2بچوں سمیت 8افراد ہلاک

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی نے دو بچوں سمیت آٹھ افراد کی جان لے لی۔

پیرس کی حالیہ تاریخ کےبدترین واقعے سے متعلق فائربریگیڈ ترجمان کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر وہ جائے حادثہ پہنچے اور آگ پر قابو پانے کولنگ کا عمل مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد وہاں کسی چھوٹی سے چنگاری کا بھی نام و نشان نہیں تھا۔

انکا کہنا تھا کہ دو گھنٹے بعد انہیں دوبارہ طلب کیا گیا اور جب وہ پہنچے توآگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ عمارت سے عورتوں اوربچوں کی چیخ وپکار کی آوازیں بلند ہورہی تھیں، پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

جس اپارٹمنٹ میں آگ لگی، وہ پیرس کے مشہور علاقے ’موں ماترے ہِل‘ میں واقع ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے ترجمان پیئر آنری بینڈے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ زندہ بچ جانے والے چار افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا ہے۔ پولیس اور وزارت داخلہ نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بعض نے کھڑکیوں سے چھلانگ بھی لگائی اور وہ نیچے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -