تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پانامہ پیپرز،نیوزی لینڈ ٹیکس سے بچنے والوں کے لیے محفوظ ترین جگہ

ویلنگٹن: پانامہ پیپرزکے مطابق دیگر ممالک کی طرح امیرلاطینی امریکن بھی ٹیکس بچانے کے لیے نیوزی لینڈ کو بہ طور محفوظ جگہ کے استعمال کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پانامہ کی لاء فرم ’’موسیک فونیسکا‘‘ کی جانب سے لیک کیے گئے دستاویزات میں سے 61000 دستاویزات کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے اس خبر کے بعد سے نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم کو مقامی میڈیا اور اپوزیشن جماعت کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’’موسیک فونیسکا‘‘ نیوزی لینڈ کو ٹیکس فری زون، نہایت قابلِ اعتبار اور سرمایہ کو مکمل قانونی تحفظ دینے کے باعث سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک قرار دیتی ہے،دوسری جانب انہی وجوہات کے باعث نیوزی لینڈ کو ٹیکس چوروں کے لیے جنت سمجھا جانے لگا ہے۔

تاہم نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے نیوزی لینڈ کو ٹیکس چوروں کی جنت قرار دینے کےتصور کی مکمل نفی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی معاشی و تجارتی پالیسی، معاشی تعاون و ترقی کی تنظیم(او ای سی ڈی) کی تجاویزات کی روشنی میں مرتب کی ہیں.

انہوں نے منی لانڈرنگ کے خلاف قانون سازی کے لیے کی گئی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزارتِ قانون و انصاف کو منی لانڈرنگ لاءز کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر ملک میں لاگو کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے اپوزیشن لیڈر نے واقعہ کی سنگینی پر تشویش کرتے ہوئے حکومت کو تنبیہ کی ٹیکس سے بچنے والوں کی سرمایہ کاری کی روک تھام کرکے نیوزی لینڈ کی ساکھ پر لگے داغ کا فی الفور سدِباب کیا جائے.

Comments

- Advertisement -