تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاناما لیکس کے مزید انکشافات منظرعام پر

اسلام آباد: انٹرنیشنل کنسرشیم آف انوسٹی گیٹو جرنلسٹ کی جانب سے پاناما پیپرز سے  انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، آج جاری ہونے والی دوسری قسط میں پاناما لیکس پروزیر اعظم کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرنے والے عمران خان کے فنانسر کا نام بھی منظرعام پرآگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کے نئے انکشافات میں عمران خان کے اہم فنانسر زلفی بخاری  اور ان کے اہل خانہ کئی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سابق رہنما بینظیربھٹو کے کزن طارق اسلام بھی شیل کمپنی کے مالک نکلے، ان کے ایم کیو ایم کے قائد سے بھی قریبی تعلقات ہیں۔

  مشہور کاروباری شخصیت سیٹھ عابد کے بیٹے ساجد محمود کا نام بھی پاناماپیپرز کی فہرست میں شامل ہے جبکہ انکے خاندان کے دیگر افراد بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، کل 30 کمپنیاں عابد گروپ کے بینر تلے رجسٹر ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور پورٹ قاسم کے سابق ایم ڈی عبدالستار ڈیرو، زاہدہ ڈیرو، فہاد ڈیرو اور فواد ڈیروکا نام بھی پاناما کی فہرست میں ہے۔

پاکستان کی آسکرایوارڈ یافتہ ہدایت کارشرمین عبید چنائے کی والدہ صبا چنائے بھی تین آف شور کمپنیوں کی مالک ہیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس شوکت احمد بھی ایک آف شور کیمپنی کے مالک ہیں جبکہ ان کے بیٹے عمران شوکت اوران کی بہو اس کمپنی میں شراکت دار ہیں۔

سابق ایڈمرل مظفر حسین کے بیٹے بھی اس فہرست میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

پاکستان کے معروف اخباری مالک وامق زبیری اور ان کی اہلپہ رخسانہ بھی آف شور کمپنی کے مالک نکلے۔

کہا جارہا ہے کہ پاناما کی تیسری قسط اور بھی پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں ظاہر کرے گی۔


وزیراعظم نواز شریف سمیت کئی عالمی

رہنماؤں کے خفیہ اثاثے منظرعام پرآگئے


 گزشتہ ماہ کے اوائل میں پانامہ کی لا فرم ’موزیک فانسیکا‘ کی منظرِعام پر آنے والی انتہائی خفیہ دستاویزات نے  پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقت وراور سیاسی شخصیات کے خفیہ مالی معاملات طشت از بام کردیے تھے۔

ان دستاویزات میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اوران کے قریبی ساتھی، سعودی عرب کے فرمانروا، آئس لینڈ کے وزیراعظم اور پاکستان کے نواز شریف اور ان کے سمیت درجنو ں عالمی حکمرانوں کے نام شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -