تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

گرما گرم پکوڑوں سے کریں بارش کا لطف دوبالا

کراچی میں بارش نے موسم کیا بدلا شہریوں کی کھانے پینے کا شوق بھی جوبن پر آگیا، شہریوں نے گرما گرما سموسوں اورپکوڑوں کے ساتھ بھیگے موسم کا لطف اٹھایا، کھانے کے شوقین افراد کا کہنا ہے بارش میں گرم سموسے بھی مل جائیں، تو اور کیا چاہئیے۔

آج ہم آپ کو پکوڑے بنانے کی مختلف تراکیب بتائیں گے ، جو بارش کا لطف دوبالا کردیں گے۔

شاہی پکوڑے

اجزا

بریڈ یا نان

بیسن- 2 کپ

پیاز – ایک کپ ( باریک کٹی

سبز مرچیں – 3 سے 4 عدد

سبزدھنیا – آدھا کپ

اناردانہ – حسب ضرورت

shahi-1

ترکیب

اپنی مرضی سے حسبِ ضرورت بریڈ کے پیس لے لیں اورپھر ایک سلائس کے دویاچارپیس کاٹ لیں۔

اب چاہیں تو بیسن کا سادہ آمیزہ نمک مرچ مصالحے ڈال کربنا لیں ورنہ دوسری صورت بیسن میں باریک کٹا پیاز، سبز مرچیں، نمک، سرخ مرچیں، تازہ سبزدھنیا اوراناردانہ حسبِ ضرورت ڈال کرآمیزہ تیارکرلیں۔

آمیزہ تیار کرنے کے بعداس میں کٹے ہوئے بریڈ سلائس کو ڈبوکرڈیپ فرائی کرلیں۔

مزیدارشاہی پکوڑے تیارہیں چٹنی اورکیچپ کے ساتھ افطار پر پیش کیجئے اورخوب داد وصول کیجئے۔

بریڈ موجود نا ہونے کی صورت میں نان کے پیس لے کراس سے بھی شاہی پکوڑے بنائے جاسکتے ہیں۔

چائینیز پکوڑے

اجزا

بینگن ۔ 2عدد

پھول گوبھی 1 پھول چھوٹا

مشرومز 1 کپ

آلو 2 عدد

پیاز 2 عدد

شملہ مرچ 3 عدد

میدہ 2 کپ

لال مرچ 1 چائے کا چمچ

زیرہ پاوڈر 1چائے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

لیموں کا جوس 2کھانے کے چمچ

پانی 1 کپ

تیل حسب ضرورت

اجینو موتو 1 چائے کا چمچ

chines

ترکیب

ایک پیالے میں میدہ ، سفید زیرہ نمک لال مرچ لیموں کا جوس اور پانی ملا کر پیسٹ بنالیں ، بینگن کو چھلکوں سمیت چھوٹے کیوبز کی طرح کاٹ لیں ،گوبھی کے پھول الگ کرلیں پیاز اور شملہ مرچ کو بھی باریک کاٹ لیں اب ان سب کٹی سبزیوں پر تھوڑا میدہ چھڑک دیں ،ایک پین میں تیل گرم کریں پھر سبزیوں کو پیسٹ میں مکس کر کے تیل میں ڈال کر فرائی کریں۔

سبزیاں تھوڑی تھوڑی کرکے فرائی کریں اور جب یہ پکوڑوں کی طرح فرائی ہوجائیں تو نکال لیں۔

پالک کے پکوڑے

پالک – آدھی گڈی

بیسن – ایک کپ

پیاز 2-  درمیانہ سائز، کٹی ہوئی

ہری مرچ – 2 باریک کٹی ہوئی

ہرا دھنیا – آدھا کپ

سفید زیرہ  – آدھا چائے چمچ

ہلدی – چوتھائی چائے چمچ

لال مرچ کٹی ہوئی – آدھا چائے چمچ

بیکنگ پاؤڈر – آدھا چائے چمچ

تیل – تلنے کیلئے

نمک – حسبِ ذائقہ

palk-1

ترکیب

بیسن چھان لیں اور پالک باریک کاٹ لیں دھو کر اور بیسن میں شامل کر دیں تیل کہ علاوہ سب کچھ ڈال دیں اور مکس کر کے 15 منٹ رکھ دیں پھر تیل گرم کریں اور ڈیپ فرائی کرلیں۔

چکن قیمہ پکوڑے

اجزا

باریک کٹی چکن – 250 گرام

پھینٹے ہوئے انڈے – 2 عدد

بیسن – 4کھانے کے چمچے

پسی لال مرچ – ایک چائے کا چمچہ

کٹی ہری مرچ – 2 عدد

ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ

بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

نمک – ایک چائے کا چمچ

کٹا ہرا دھنیا – حسب ضرورت

چاٹ مصالحہ – آدھا کھانے کا چمچ

باریک کٹی ہری پیاز – آدھا کپ

c12

ترکیب

تمام اجزا جس میں بیسن ،بیکنگ پاؤڈرپسی لال مرچ اور ہلدی،نمک، کپ پانی،باریک کٹی چکن،کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرادھنیا ڈال کر ایک پیالے میں مکس کرکے 30 منٹ کے لئے رکھ دیں، اب پین میں تیل گرم کرکے اس کو پکوڑے کی شکل میں خستہ اور گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں۔

لیجئے مزیدا ر چکن قیمہ پکوڑے تیار ہیں۔

الو کے پکوڑے

اجزاء

آلو – دو تین

بیسن – آدھا کپ

نمک، مرچ – حسب پسند

دھنیا پاؤڈر- ایک کھانے کا چمچ

ہلدی – چوتھائی چمچ

زیرا پاؤڈر – حسب پسند

انار دانہ – اگر پسند ہو تو

p1

ترکیب

بیسن میں تمام مصالحے ڈال دیں اور مکس کریں۔ پھر پانی بہت تھوڑا تھوڑا ڈال کر مکس کرتی جائیں، پھر اس آمیزے میں آلو کے قتلے ڈال ڈال کر فرائی کرلیں ، مزیدار الو کے پکوڑے تیار ہے ۔

چنے کی دال کے پکوڑے

اجزا

چنے کی دال – ایک پاؤ

پسی سرخ مرچ – ایک چائے کا چمچا

پسا ہوا زیرہ – دو چائے کے چمچے

باریک کتری ہوئی پیاز – ایک پاؤ

نمک – حسب ذائقہ

ہلدی – آدھا چائے کا چمچا

کھانے کا سوڈا – آدھا چائے کا چمچا

ہری مرچیں – آٹھ عدد، باریک کتر لیں

ہرا دھنیا – حسب ضرورت

تیل – تلنے کے لیے

pak1

ترکیب

چنے کی دال کو پانی میں بھگو دیں، جب پکوڑے بنانے ہوں تو دال کا پانی نکالیں اور دال کو اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس میں نمک، پسی ہوئی سرخ مرچ، ہلدی، پسا ہوا زیرہ، کھانے کا سوڈا، پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کر کے اچھی طرح ملالیں۔ اس کے بعد تیل گرم کر کے دال کا آمیزہ تھوڑا تھوڑا کر کے پکوڑے کی شکل میں کڑھائی میں ڈالیں اور اچھی طرح تل لیں۔

لیجئے تیار ہیں گرما گرم چنے کی دال کے مزیدار پکوڑے چٹنی یا کیچپ کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔

Comments

- Advertisement -