تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت کی نیوکلئیر سپلائرگروپ میں شمولیت ، پاکستان سمیت کسی ملک نے مخالفت نہیں کی، سشما سوراج

نئی دہلی: بھارتی وزیرخارجہ سشما سووراج کا کہنا ہے کہ بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت پر پاکستان سمیت کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سووراج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات میں گرم جوشی پائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مشکل معاملات طے کرنے ہیں، سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ نہیں کیے ملتوی کیے ہیں۔

سشما سووراج کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ سمیت دیگر تمام معاملات پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حل کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے دفاعی تجزیہ نگار حسن عسکری نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سششما سووراج کا یہ بیان کہ کسی نے بھارت کی این ایس جی میں شمولیت پر اعتراض نہیں کیا، غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت پر نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جن بنیادوں پربھارت کو مذکورہ گروپ میں شامل کیا جارہا ہے اسی طرح پاکستان بھی این ایس جی کا حصہ بن سکتا ہے۔

دفاعی تجزیہ نگار حسن عسکری کا کہنا ہے کہ بھارت کی درخواست مسترد نہیں ہوئی لیکن تاحال منظور بھی نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے بھارت نے اس سال نیؤ کلر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست دائر کروائی تھی ، جس پر یورپ کے دو اہم ممالک آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر کئی ملکوں نے بھارتی کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنانے کی مخالفت کردی جبکہ اس سال پاکستان نے بھی رکنیت کیلئے درخواست دی ہوئی ہے۔

ترکی نے بھارت کو رکنیت دینے کی بھی مخالفت کی، جبکہ امریکا نے نیوکلئیرسپلائرگروپ میں بھارت کو شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے رکن ممالک سے بھارت کی حمایت کی درخواست کی ہے۔

نیوکلئیرسپلائرگروپ کاآئندہ اجلاس رواں مہینے کے آخرمیں ہوگا جس میں بھارت کی رکنیت کی درخواست کو منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -