تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

راولپنڈی سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن، سینکڑوں گرفتار

راولپنڈی: پاک افواج نے ملک بھر میں کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، اسی سلسلے میں راولپنڈی میں کیے گئے آپریشن میں چھ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ رات راولپنڈی اور اس کے نواح میں کومبنگ آپریشنوں کا سلسلہ شروع کیا ، یہ آپریشن گوجرخان اور کلر سیداں میں بھی کیے گئے۔

آپریشن کے نتیجے میں چھ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا جن میں ایک مقامی کمانڈر بھی شامل ہے۔

کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف*

گرفتار شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے جس میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی بارودی سرنگیں بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل آرمی چیف کے اعلان پرملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کیا گیا تھا، مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

لاہورمیں سرچ آپریشن کےدوران ایک سو سترمشتبہ افراددھرلئے گئے۔ اقبال ٹاؤن کی مون مارکیٹ میں سرچ آپریشن میں گیارہ افراد کوحراست میں لیاگیا۔
سرچ آپریشن میں بائیومیٹرک مشین کااستعمال کیاگیا۔تمام افراد کوبائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے پرگرفتارکیاگیا۔

دریں اثناء سی ٹی ڈی نےسیالکوٹ سے کالعدم تنظیم کےرکن عزت اللہ کو گرفتارکرلیا۔ملزم سےدوگرنیڈ اور ممنوعہ لٹریچربرآمد ہوا ہے۔

منڈی بہاؤالدین سے سیکیورٹی اداروں نےتیس مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔پنجاب کے دیگرشہروں فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،جھنگ،ملتان میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔

دوسری جانب اٹک کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے دوران بائیس مشکوک افرادگرفتاراوربڑی تعداد میں اسلحہ برآمدکرلیاگیا جبکہ کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن کے تحت مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی اور پینتیس مشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک کی سول اور ملٹری قیادت نے ایک مشترکہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یادرہے کہ رواں ہفتے پیر کے روز کوئٹہ میں وکیل رہنما بلال انور کاسی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا اور جب ان کی میت وصول کرنے کے لیے وکلاء کثیر تعداد میں سول اسپتال کے سامنے جمع ہوئے تو وہاں خودکش حملہ ہوگیا جس میں 72 افراد شہید اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

سانحے پر پوری قومی نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا تھا اور دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے ہرممکن جدوجہد کا عزم بھی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -