تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف بہت اہم ہے، چینی وزیر اعظم، نوازشریف سے ملاقات

نیویارک: وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور چینی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چین کے سربراہ نے ہر سطح پر پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں  باہمی تعلقات مزید بہتر بنانے اور اقوام متحدہ کے اجلاس سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ’’پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، خطے میں امن اور پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات ہمارا ویژن ہے جس پر ہرصورت گامزن رہیں گے‘‘۔

میاں محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ ’’آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، ملک سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑدیا ہے‘‘، وزیر اعظم پاکستان نے چینی سربراہ کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے حوالے سے تفصیلی طور پر  آگاہ کیا‘‘۔

چینی وزیر اعظم لی کی چنگ نے دو طرفہ تعلقات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر فورم پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کی حمایت میں ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے‘‘۔

لی کی چنگ کا مزید کہنا تھا کہ ’’کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور امید ہے کہ اس معاملے پر عالمی برادری بھی بھر پور توجہ دے گی، خطے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان بہترین تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں‘‘۔

چینی وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’دونوں ممالک کے درمیان گہرا رشتہ ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا جارہاہے۔ گوادر میں فراہم کی گئی سہولتوں میں آئندہ اضافہ کریں گے‘‘۔

Comments

- Advertisement -