تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاک افغان سرحد پر آپریشن، وادی راجگال میں اضافی دستے تعینات

خیبر ایجنسی : دہشت گردوں کی نقل و حمل روکنے کے لئے پاک افغان سرحد پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے، راجگال وادی میں فوجی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔

پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا ہے، آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک افغان سرحد پر خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں پاک فوج کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں ، جس کا مقصد دہشت گردوں کی سرحد پر نقل وحرکت پر نظر رکھنا اور ان کو روکنا ہے۔

خیبر ایجنسی کے بلند پہاڑی علاقوں میں افغانستان سے دہشت گردوں کی آمدورفت موثر انداز میں روکنے کے لئے کارروائی کی گئی، سرحد پر قائم چیک پوسٹوں اور دروں پر بھی مزید فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

نو متعین کردہ فوجی دستے خیبرایجنسی میں بلند پہاڑوں، چوٹیوں اور پہاڑی دروں پر نظر رکھیں گے تاکہ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل نہ ہو سکیں ، اسی طرح دہشت گردوں کے افغان علاقوں میں فرار کو بھی روکنے میں مدد ملے گی۔

Comments

- Advertisement -