تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 35واں روز، مسلمان پانچویں جمعہ بھی نماز سے محروم

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا 35 واں روز کشمیری مسلمان 5 ویں نمازِ  بھی جمعہ ادا نہ کرسکے جبکہ میر واعظ عمر فاروق نے جشن آزادی کے موقع پر دو روزہ شکریہ پاکستان ریلی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، وادی میں کرفیو کو 35 روز گزر جانے اور عوام کے گھروں سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ دیڑھ کروڑ کی آباد ی والی وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل کی صورت اختیار کرگئی۔

کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کرفیو کے باعث 5ویں جمعے مسلمان کشمیری نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے رہ گئے جبکہ حریت رہنماؤں سمیت معصوم کشمیریوں کو پابندِ سلاسل کیا جارہا ہے۔ بھارتی افواج نے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے نہتے کشمیریوں پر پیلیٹ گنز کا استعمال کیا جس کے باعث کئی کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے۔

پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں35ویں دن بھی کرفیو ، بھارت مخالف مظاہرے جاری

بھارتی افواج کی ستم ظریفی یہ بھی ہے کہ وادی میں دیڑھ ماہ سے انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروس بند ہے تاکہ کشمیری اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے بارے میں دنیا کو آگاہ نہ کرسکیں جبکہ مسلسل کرفیو کے باعث بازار ، تعلیمی ادارے اور اسپتال بھی بند ہیں۔ تجارتی مراکز بند ہونے سے وادی میں خوراک اور ادویات کی قتل کا بھی سامنا ہے۔

میر واعظ عمر فاروق

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور پاکستان کی آزادی کے موقع پر حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے دو روزہ احتجاج کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس مظاہرے کو بھارت کے خلاف ریفرنڈم ثابت کردیں۔

حریت رہنماء نے مزید کہا ہے کہ ’’تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتیں ہیں، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’دو روزہ ریلی کے انعقاد کا مقصد پاکستان کا شکریہ ادا کرنا ہے ، اس موقع پر پاکستان کے استحکام کے لیے دعائیہ مجالس کا انعقاد بھی کیا جائے گا‘‘۔

مزید پڑھیں :  کشمیر میں مظالم، دفاع پاکستان کونسل کاریلی نکالنے کا اعلان

حریت رہنماء نے کشمیریوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وہ ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے بھارت سے آزادی کا عزم دہرائیں تاکہ ہمیں آزادی حاصل ہو‘‘۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ بھارت کے یوم آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اور پوری وادی میں ہڑتال کی جاتے گی، یوم سوگ کے باعث پوری وادی میں سیاہ جھنڈے بھی لہرائے جائیں گے جبکہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام بھارتی سفارت خانوں کے باہر احتجاج بھی کریں گے‘‘۔

Comments

- Advertisement -