تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی مسلمان فیڈرل جج نامزد

واشنگٹن : امریکی صدر بارک اوباما نےعابد ریاض قریشی کوپہلا مسلم فیڈرل جج نامزد کرکے تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے منگل کے روز عابد قریشی کو بطور فیڈرل جج نامزدکردیا.وائٹ ہاؤس کے مطابق عابد ریاض قریشی کی بطور فیڈرل جج نامزدگی سینیٹ کو بھجوادی گئی ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے لیے نامزد عابد ریاض قریشی دھوکہ دہی جعلسازی اور سیکورٹی خلاف وزی  کے قانونی معاملات میں مہارت رکھتے ہیں۔

باراک اوباما نے ایک بیان میں کہا کہ "میں امریکہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے بینچ پر خدمت کرنے کے مسٹر قریشی کو نامزد کی کررہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ دیانت داری اور انصاف کے لیے ایک ثابت قدمی کے عزم کے ساتھ امریکی عوام کی خدمت کریں گے۔”

واضح رہے کہ کانگریس سے منظوری کی صورت میں عابد قریشی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں جج ہوں گے اور انہیں پہلے مسلم اور پاکستانی امریکن فیڈرل جج بننے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -