تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ادب کا نوبل انعام امریکی گلوکار باب ڈیلن کے نام

رواں برس کے نوبل انعام برائے ادب کے لیے امریکی گلوکار باب ڈیلن کے نام کا اعلان کردیا گیا۔ وہ پہلے نغمہ نگار ہیں جنہیں ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔

باب ڈیلن کو یہ انعام روایتی امریکی گلوکاری میں جدید شاعرانہ تاثرات کی آمیزش سے تخلیق کردہ موسیقی پر دیا جارہا ہے۔

انہیں اس سے قبل بھی نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا لیکن وہ انعام حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

سنہ 1941 میں پیدا ہونے والے باب ڈیلن کا اصل نام رابرٹ ایلن زمر مین ہے۔ انہوں نے بغیر کسی تربیت کے خود ہی ہارمونیکا (ماؤتھ آرگن)، گٹار اور پیانو بجانا سیکھا۔ باب نے اپنی گلوکاری کا آغاز امریکی ریاست منیسوٹا کے کافی ہاؤسز میں گا کر کیا۔

کولمبیا کے صدر کے لیے امن کا نوبل انعام *

ان کی بہترین تخلیقات 60 کی دہائی میں سامنے آئیں جس کے بعد وہ امریکی تاریخ بیان کرنے والے غیر رسمی تاریخ دان بن گئے۔

ان کے گانے ’بلوئنگ ان دا ونڈ‘ اور ’دا ٹائمز دے آر اے چینجنگ‘ عام افراد کے حقوق کے لیے چلائی جانے والی تحریکوں کے ترانے بن گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے مختلف شعبہ جات میں نوبل انعام کے فاتحین کے ناموں کا اعلان جاری ہے۔

نوبل انعام دینے کی باقاعدہ تقریب 10 دسمبر کو سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقد کی جائے گی۔ البتہ امن کا نوبل انعام اسی روز ناروے کے دارالحکومت میں دیا جائے گا جہاں نارویجیئن نوبل کمیٹی یہ انعام رواں برس کے فاتح کولمبین صدر یو آن سانتوس کو دے گی۔

Comments

- Advertisement -