تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ممبئی: ذاکر نائیک کی تنظیم کے دفاتر پر چھاپے

ممبئی : بھارتی حکام نے ممتاز اسکالر ذاکر نائیک کی فلاحی تنظیم کے دفاتر پر چھاپے مارے اور تلاشی لی جبکہ ذاکر نائیک کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی کے اہلکاروں نے مختلف مقامات پر ذاکر نائیک کی فلاحی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے دس دفاترکی تلاشی لی، تاہم ا س دوران کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی ۔

ذاکرنائیک کیخلاف ایف آئی درج کر لی گئی، ڈاکٹر ذاکر نائیک پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔

دوسری جانب ذاکرنائیک نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

اس سے قبل بھارتی حکومت پہلے ہی ذاکر نائیک کی تنظیم پر پانچ سال کی پابندی عائد کرچکی ہے۔


مزید پڑھیں : ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے پر 5 سال کی پابندی


ڈاکٹر ذاکرنائیک کی فلاحی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی کا فیصلہ سینٹرل انٹیلی جنس اور مہاراشٹر حکومت کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پر کیا گیا۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے ایک کیفے پر حملے کے بعد بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک اور اُن کے ادارے کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ ’’آئی آر ایف پر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے‘‘۔

یاد رہے رواں سال جولائی میں بنگلا دیش میں کیفے پر حملے میں ملوث 2 حملہ آوروں کے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر ہونے کی خبروں کے بعد بھارت میں مذہبی اسکالر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -