تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نیویارک فیشن ویک 2016 کا میلہ حجاب والے ملبوسات مقبول

نیویارک: ہر سال کی طرح امسال بھی دنیا کے سب سے بڑے فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن پیش کیں تاہم انڈونیشیا کی مسلم ڈیزائنرکے حجاب کے ساتھ نت نئے ملبوسات نے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں فیشن ویک برائے سال 2016 کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے نامور ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات پیش کیے اور حاضرین کے دل جیتنے کی کوشش کی تاہم انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون ڈیزائنر انیسہ حسیبنا کی جانب سے پیش کیے گئے ملبوسات فیشن شو حاضرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

F-1
بشکریہ انیسہ حسیبنا انسٹا گرام

انیسہ کی جانب سے مسلم ثقافت پر مبنی ملبوسات تیار کیے گئے تھے جن کے ساتھ حجاب لازم تھا، فیشن شو میں حاضرین اُس وقت حیران ہوئے جب مسلم خاتون ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کی ماڈلز ریمپ پر حجاب کے ساتھ جلودہ گر ہوئیں۔

نیویارک فیشن شو کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ جب ماڈلز سر پر حجاب پہنے ریمپ پر آئیں اور کامیاب کیٹ واک کر کے فیشن  کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ جب پوری کاسٹ اسکارٹ پہن کر ریمپ پر اتری اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

F-3

جکارتہ سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون ڈیزائنر کی جانب سے پانجاموں، انگرکھوں اور گاؤنز جیسے ملبوسات پیش کیے گئے تھے جن پر شاندار کشیدہ کاری کی گئی اور اُن کے ساتھ حجاب بھی شامل تھے، جس کی وجہ سے ملبوسات کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا اور  اسلامی فیشن کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوششوں پر انیسہ کے ملبوسات کو خوب پذیزائی ملی۔

F-2

یاد رہے ایک ایسے وقت جب عالمی سطح پر مسلم خواتین کے لباس یا ان کے حجاب سے متعلق بحث جاری ہے، بہت سے لوگ حجاب کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے پر حسیبنا کے قدم کو تاریخی نوعیت کا حامل قرار دے رہے ہیں، انڈونیشیا کی 30 سالہ انیسہ کی یہ کولیکشن فیشن کی دنیا میں ”حیا کی مہم“ کا حصہ ہے جس کی قیادت انیسہ جیسے انڈونیشیا کے ڈیزائنر کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -