تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کرپشن کے مرتکب کو عمر بھر کیلئے نااہل قرار دیا جائے گا، اسحق ڈار

اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے احتساب قوانین کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آج نیا احتساب آرڈریننس جاری کیا جائے گا۔

یہ بات وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قوانین جائزہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے نیب قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے آج نیا احتساب آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔


*پڑھیئے : اربوں‌ روپے کا کرپشن کیس 2 ارب روپے کے عوض بند کرنے کی منظوری


انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شق 25 اے کے تحت پلی بارگین سے متعلق حکومت کا موقف مانگا تھا اس سلسلے میں آج رات 12 بجے سے پہلے احتساب آرڈیننس جاری ہوگا جسے وزیراعظم کی منظوری کے بعد فوری طور پر نافذ العمل کردیا جائے گا۔


* یہ بھی پڑھیں : مشتاق رئیسانی کے گھرسے کروڑوں مالیت کی کرنسی و زیورات برآمد


اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نے حکومت نے بد عنوانی سے متعلق سزاﺅں کو مزید سخت کرنے کی بھی تجویز دیتے ہوئے کرپشن میں ملوث سرکاری عہدے دار کوقید و بند کی سزا کے ساتھ ساتھ کسی بھی عہدے کے لیے تاحیات نااہل قرار دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔


*اسی سے متعلق : نیب نے سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کو گرفتارکرلیا


اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن کے معاملے پر زیرو ٹالرینس کی پالیس اپنائی ہوئی ہے جس کا اظہار نئے احتساب بل میں واضح نظر آئے گا جس میں کرپشن کرنے والوں سرکاری اہلکاروں اور افسران سمیت عوامی نمائندگان کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔


* یہ خبر بھی پڑھیں : مشیر خزانہ بلوچستان میرخالد لانگو کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا


اس موقع پر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ نئے احتساب آرڈیننس کے تحت پلی بارگین کی شق کو مزید سخت بناتے ہوئے پلی بارگین کو عدالت کی اجازت سے مشروط کردیا گیا ہے۔

واضح رہے مشہور زمانہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں نیب کی جانب سے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے ساتھ پلی بارگین کرنے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے ایکشن لیتے ہوئے حکومت سے پلی بارگین کے حوالے سے وضاحت طلب کی تھی۔

یاد رہے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر سے اربوں روپے کی مالیت رقم اور زیورات برآمد کی گئی تھی اس کے علاوہ کراچی میں مزید بینک اکاؤنٹس اور جائداد کا بھی انکشاف ہوا تھا جس کے بعد مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو بھی مستعفی ہو گئے تھے ۔

Comments

- Advertisement -