تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

قومی اسمبلی دنیا کی پہلی شمسی توانائی پرانحصارکرنے والی پارلیمنٹ بن گئی

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے آج پارلیمنٹ کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا، پاکستان کی پارلیمنٹ مکمل طورپر شمسی توانائی پر منتقل ہونے والی دنیا کی پہلی قومی اسمبلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے آج بروز منگل چین کے مدد سے ملنے والے شمسی توانائی کے اس منصوبے کا افتتاح کردیا جس سے 80 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

پارلیمنٹ ذرائع کے مطابق 80 میگاواٹ میں سے 60 میگاواٹ بجلی پارلیمنٹ میں استعمال ہوگی جبکہ 20 فیصد نیشنل گرڈ کو مہیا کی جائے گی۔

تقریب میں اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق، چینی سفیرسین لی ڈونگ اورمتعدد وزراء اورممبران پارلیمنٹ موجود تھے۔

وزیراعظم نوازشریف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے اندھیرے مٹٓا کردم لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’پارلیمنٹ میں پوری قوم کےلئے پالیسیاں بنائی جاتی ہیں لہذا پبلک اورپرائیوٹ سیکٹر کو چاہیے کہ پارلیمنٹ کی تقلید میں سولرانرجی کے استعمال کی جانب راغب ہوں‘‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بھی زیادہ بلند اوردیرپا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے کی وہ ازخود اورچینی سفیر نگرانی کررہے ہیں اور یہ منصوبہ پاکستان اورچین میں ترقیوں کے نئے دروا کرے گا۔

منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی پارلیمنٹ شمسی توانائی پرمنتقل ہونے والی دنیا کی واحد پارلیمنٹ بن گئی ہے۔

پارلیمنٹ کی شمسی توانائی کا یہ منصوبہ چینی صدرکے دورہ پاکستان کے موقع پر دستخط کئے گئے منصوبوں میں سے ایک ہے، وزیراعظم نے چینی صدر کے ہمراہ 21 اپریل 2015 میں اس کا سنگِ بنیاد رکھا تھا۔

Comments

- Advertisement -