تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شمالی کوریا کا پانچواں جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ

سیول : شمالی کوریا نے تمام تر عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے پانچواں ایٹمی تجربہ کرلیا ہے، کورین ٹی وی نے حکام کے حوالے سے تجربہ کامیاب ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

میزائل ٹیسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے شمالی کوریا کے حکام نے اعلان کیا کہ جوہری میزائل پروگرام جاری رکھا جائے گا، میزائل کی آزمائش امریکا کے شمالی کوریا مخالف رویئے کا جواب ہے۔

korea

الصبح ملک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کے بعد خطے میں صورتحال بھی کشیدہ ہوگئی تھی، ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، جنوبی کوریا میڈیا کے مطابق یہ ایک ’مصنوعی زلزلہ‘ ہے۔

earth

 

جاپان اور جنوبی کوریا نے زلزلے کو شمالی کوریا کے پانچویں ایٹمی دھماکے کا نتیجہ قرار دیا تھا جبکہ امریکہ نے بھی سخت وارننگ جاری کردی ہے۔

جاپان نے بھی شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کی مذمت کی، جاپان نے شمالی کوریا کو انتباہ کیا ہے کہ ایٹمی دھماکوں سے گریز کیا جائے، جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔


مزید پڑھیں : شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ


چین نے میزائل ٹیسٹ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غیردانشمندانہ قدم قراردیا، چین نے جنوبی کوریا پرزوردیا کہ وہ تحمل سے کام لے جبکہ چین نے بھی ریڈی ایشن کی مانیٹرنگ کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق بیجنگ کا مطالبہ ہے کہ پیونگ یانگ ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔ یہ ایٹمی تجربہ کمیونسٹ کوریا کی طرف سے آج تک کیا جانے والا مجموعی طور پر پانچواں ایٹمی دھماکا تھا۔

test-post-3

اسی دوران فرانسیسی صدر اولانڈ نے بھی شمالی کوریائی ایٹمی دھماکے کی بھرپور مذمت کی ہے۔

test-post-2

حال ہی میں سیٹلائٹ سے دستیاب ہونے والی تصاویر اور خفیہ ذرائع سے پتہ چلا تھا کہ پنگائری کے مقام پر نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے، یہی وہ جگہ ہے جہاں ماضی میں شمالی کوریا جوہری تجربہ کر چکا ہے، اور پانچویں بار شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربہ کیے جانے کا امکان تھا۔


مزید پڑھیں : شمالی کوریا کا بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ


یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں بھی شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، ہائیڈروجن بم کے تجربے کے باعث شمالی کوریا میں زلزلہ بھی آیا تھا۔

missile-2

رواں سال اپریل میں بھی شمالی کوریا نے دور تک حدف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل انجن کا کامیاب تجربہ کیا تھا،حکام کے مطابق نیا ڈیزائن کردہ یہ بلیسٹک میزائل دشمنوں کی سرزمین پر مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانے کی اہمیت کا حامل ہے۔

Comments

- Advertisement -