تازہ ترین

جرمنی میں مہاجرین پرروزانہ 10حملے رپورٹ

برلن : جرمن وزارت داخلہ کا کہناہےکہ میں آنے والے تارکین وطن پرپچھلےسال کےدوران روزانہ 10حملے رپورٹ ہوئےجن میں43 بچوں سمیت 560 افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق جرمن وزارت داخلہ کےمطابق تارکین وطن پر زیادہ ترحملے ان کی رہائش گاہوں سے دور کےعلاقوں میں کیے گئےجبکہ ایک ہزار کے قریب ایسے حملے تھے جن میں ان کےگھروں کو نشانہ بنایاگیا۔

خیال رہےکہ اس وقت جرمنی میں بہت سے تارکینِ وطن نے پناہ کی درخواستیں دے رکھی ہیں اور یورپ بھر میں دہشت گردی کےحملوں کا خطرہ ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے تارکینِ وطن کے لیے دروازے کھولنے کے بعد ان پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

جرمنی میں سال 2016 کے دوراب 3553حملےمہاجرین کے ہوسٹلوں،2545 تنہاجاتے ہوئے،998حملے ان کی رہائش گاہوں پر جبکہ 217حملے تارکین وطن کے لیےکام کرنے والی تنظیموں پر ہوئے۔

یاد رہےکہ جرمنی میں گذشتہ برس پناہ کی تلاش میں آنے والوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کو ملی۔یہ تعداد سنہ 2015 میں چھ لاکھ تھی جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد دو لاکھ اسّی ہزار تھی۔

واضح رہےکہ رواں برس دائیں بازو کی جماعت این پی ڈی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان کو اسپورٹس ہال جلانے کےجرم میں 8سال قید کی سزا سنائی گئی۔یہ جگہ حکومت کی جانب سے تارکین وطن کےاستعمال کےلیے دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -