تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

امریکہ میں شہید کی جانے والی مسجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے 10لاکھ ڈالر کے عطیات جمع

ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس میں شہید کی جانے والی مسجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے تقریباََ 10لاکھ ڈالر کے عطیات جمع کرلئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں شہید کی جانے والی مسجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے آن لائن 9 لاکھ ڈالر سے زائد عطیات جمع کرلئے گئے ہیں۔

m3

گو فنڈ می نامی پیج پر مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لئے ان لائن فنڈ کی شروعات کی ، دو دن کے دوران 20 ہزار افراد نے یہ عطیات دیئے ہیں، مسجد انتظامیہ نے امریکی شہریوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے، جمع کی گئی رقم مسجد کی دوبارہ تعمیر میں خرچ کی جائے گی۔

m2

گو فنڈ می نامی پیج کا کہنا ہے کہ محبت، پیار، اچھے الفاظ کی ادائیگی، مشکل میں معاشی تعاون کرنا ہی ایک حقیقی امریکی کی پہچان ہے۔


مزید پڑھیں : امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد نذرآتش


واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم اسلامی مرکز اور مسجد آتشزدگی سے جل کر مکمل طور پر جل کر شہید ہوگئی تھی، آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آ سکیں، ایف بی آئی اور دیگر امریکی ادارے واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی کے اعلان کے فوری بعد آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -