تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹرمپ کابیان ظالمانہ،خوفناک ہے جو فراموش نہیں کیا جاسکتا،مشیل اوباما

واشنگٹن : امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے بھی ڈونلڈٹرمپ کی خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو پر ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، مشیل اوباما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا بیان ظالمانہ، خوفناک ہے جو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے، گزشتہ روز نیویارک میں ٹرمپ کے خلاف خواتین کے احتجاج اور متعدد ریپبلکن رہنماؤں کے ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کے اعلان کے بعد امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے بھی ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مشیل اوباما کا کہنا ہے کہ ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کے خواتین کے بارے میں نازیبا بیان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ٹرمپ کا بیان ظالمانہ اور خوفناک ہے جو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈٹرمپ کو اقتدارمیں لانے کا مطلب ترقی کو داؤ پر لگانا ہوگا، اوباما


یاد رہے اس سے قبل امریکی صدر اوباما نے بھی ٹرمپ کے غیر اخلاقی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ کو اقتدار میں لانے کا مطلب ترقی کو داؤ پر لگانا ہوگا، ٹرمپ کی ناقابل یقین بیان بازی پریشان کن مثال ہے۔

obama
دوسری جانب ریاست کولوراڈو میں اتنخابی مہم کےدوران خطاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوارہلیری کلنٹن نے ووٹرز سے ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی، ہلیری نے حامیوں سے کہا کہ وہ ٹرمپ کی تقسیم کرنے والی ،سیاہ اور نفرت پر مبنی مہم کو رد کردیں۔

ہلیری نے ووٹرز سے کہا کہ امریکا اور آنے والی نسل کے بہتر مستقبل کیلئے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

trump

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈونلڈٹرمپ کی خواتین سےمتعلق اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ٹرمپ کو مشکلات کا سامنا ہے، ٹرمپ کی اپنی جماعت کے متعدد رہنماؤں نے ٹرمپ کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔


مزید پڑھیں: خواتین کیخلاف نازیبا ریمارکس، ڈونلڈ ٹرمپ نے معافی مانگ لی


امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک پرجاری کی گئی ویڈیو میں خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو کرنے پر معافی مانگی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں اس پر معذرت چاہتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -