تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھنڈی، منفرد کمالات کی مالک سبزی

کارخانہ قدرت میں جمادات، نباتات اور حیوانات میں انسانی بقاء اور ارتقاء کے لیے کمالاتِ بیش بہا موجود ہیں جن سے حضرت انسان ازل سے فائدہ اُٹھاتے آیا ہے،جمادات جہاں انسانوں کو رہائش فراہم کرتے ہیں وہیں حیوانات آمد و رفت کے ذرائع کے ساتھ ساتھ لباس اور خوراک کے حصول کا بھی ذریعہ بنتے ہیں۔

قدرت کے ان انمول خزانوں میں نباتات جہاں پُر ماحول کو آلودگی کو قابو میں رکھنے کا باعث بنتے ہیں وہیں متوازن غذا کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہیں،سبزیاں ہماری خوراک کا لازمی جزو ہیں جو گوشت کے مقابلے بآسانی ہضم بھی ہو جاتی ہیں اور ان سے کولیسٹرول بڑھنے کا خطرہ بھی نہیں رہتا۔


یہ بھی پڑھیں: مونگ پھلی کب آپ کے لیے نقصان دہ ہے؟ جانیں


سبزیوں کی پسندیدگی کی وجہ انُ کا زود ہضم اور توانائی سے بھرپور ہونا ہی نہیں ہے بلکہ یہ جیب پر بھی بھاری نہ ہونا ہے اور یہ متعدد طبی فوائد سے بھی مالا مال ہو تی ہیں،ایسی ہی ایک سبزی بھنڈی کے حیران کن طبی فوائد اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

بھنڈی کا استعمال اور انسانی جلد

skinn

جلد انسانی جسم کا سب اہم اور بڑا حصہ ہے جو پورے جسم کو نہ صرف موسم اور جراثیم کے منفی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ جلد ہی انسانی خوبصورتی کا آئینہ دار بھی ہوتی ہے،اگر آپ جواں،چمک دار اور خوبصورت جلد کے خواہاں ہیں تو آج ہی سے اپنی خوراک میں یومیہ دو سے تین دن بھنڈیوں کا اضافہ کردیں۔

بھنڈی اور ذیابیطس

Diabetics-can-avoid-problems-with-attention-to-heart-risks-890x395

ذیابیطس دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی خطرناک بیماری جو جسم کے اہم اعضاء جیسے آنکھوں،دانت،دل اور گردوں کو نہایت نقصان پہنچاتی ہے،ذیابیطس نہایت خاموشی سے جسم میں خرابی کاباعثٍ بنتی ہے جس کا ابتادائی طور پر پتا نہیں چلتا،تا ہم اگر آپ ذیا بیطس کے خطرے سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو بھنڈی کو اپنی معمول کی خوراک کا حصہ بنا لیں۔

بھنڈی اور دمہ

anesthesia

موسمی تغیرات اور الرجی کی مختلف اقسام کے سامنے آنے کے بعد سے پھیپھڑوں اور نظامِ تنفس سے جڑے امراض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس میں دمہ ایک پچیدہ ترین مرض ہے،ماہر خوراک اور کیمیا دان کا کہنا ہے کہ بھنڈی میں موجود کیمیائی اجزا دمہ کے علاج میں کافی سود مند ہیں، بھنڈی کی بہت تھوڑی سی مقدار کھانے سے دمہ کی علامت کا خاتمہ ممکن ہے۔

بھنڈی اور گردوں کے امراض

صنعت کاری کے فضلے اور موسمی تغیرات کے باعث بحری اور دریائی آلودگیوں کے باعث پینے کا شفاف اور صحت مند پانی ناپید ہوگیا ہے، آلودہ پانی پینے،ذیابیطس اور متوازن غذاء کی کم یابی کے باعث گردوں کا مرض عام ہوتا جارہا ہے،معروف حکماء کا کہنا ہے کہ بھنڈی کا روز استعمال گردوں کی بیماریوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بھنڈی اور السر

acidity

معدے میں جلن، معدے کی سوزش، معدے کا زخم (السر) اور تیزابیت مرغن غذاؤں کے کھانے کی وجہ سے موجودہ دور کا اہم طبی مسئلہ بن گیا ہے جس سے آرام کے لیے لوگ ابلے ہوئی غذا کھانے پر مجبور ہیں یا پھر زندگی بھر ادویات کا سہارا لینا پڑتا ہے، ایسے امراض میں مبتلا افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اگر وہ بھنڈی کو مخصوص آنچ پر رکھ کر پکائیں کہ اس کی غذائیت برقرار رہے تو وہ معدے کے جملہ امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

بھنڈی اور جوڑوں کے درر

موٹاپا اور ڈھلتی عمر کے ساتھ ساتھ جوڑوں میں موجود چکنا مواد ختم ہوجانے کے باعث جسم کے جوڑ حرکت کے دوران تکلیف دیینے لگتے ہیں ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ وہ افراد جو اپنی خوراک میں بھنڈی کا معمول سے استعمال کیا کرتے تھے اُن میں جوڑوں کا درد نہیں پایا گیااس لیے کہا جا سکتا ہے کہ بھنڈی جوڑوں کی حفاظت اور کارکردگی برقرار رکھنے کے لیے کافی مفید غذا ہے۔

بھنڈی اور گلے کی خرابی

بھنڈی گلے کی سوزش میں بھی کافی کارآمد ثابت ہوتی ہے،اکثر افراد میں دیکھا گیا ہے کہ گلے یا نرخرے کے انفیکشن کے دوران بھنڈی کھانے سے اُن کا انفیکشن درست ہو گیا تھا۔

بھنڈی اور آنتوں کی نالیوں کے امراض

معدے کے السر کی طرح بڑی اور چھوٹی آنتوں کے السر کے امراض میں بھی بھنڈی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے،بھنڈی میں موجود فائبر نہ صرف آنتوں کے السر بلکہ قبض کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بھنڈی اور بالوں کی افزائش

hair

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بھنڈی میں موجود اجزا زنک، پوٹاشیم اور کاپر بالوں کے لیے انتہائی مفید ہیں،اس کے استعمال سے بال لمبے، گھنے اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔

الغرض بآسانی اور نہایت ارزاں قیمت پر دستیاب بھنڈی قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جو نوع انسانی کے لیے مرغوب غذاء ہی نہیں بلکہ دوا کا بھی کام دے رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -