تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمر متین بہت غصے والا انسان تھا،سابقہ اہلیہ

فلوریڈا: اورلینڈو شہر میں نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والےملزم عمر متین کی سابقہ اہلیہ ستارہ یوسفی کا کہنا ہے کہ عمر متین بہت غصے والا اور بات بات پر تشدد کرتا تھا.

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ستارا یوسفی کا کہنا تھا کہ عمر متین کا اقدام قابل مذمت ہے،عمر سے ایسی توقع نہیں تھی کہ وہ اس حد تک جائے گا،عمر متین بہت غصیلا اور بات بات پر جھگڑتا تھا.

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمر متین کی حالت ٹھیک نہیں تھی بلکہ یوں کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس کی دماغی حالت درست نہیں تھی وہ غصے میں بہت کچھ کر گذرتا تھا،شادی کے شروعات میں تو وہ صحیح تھا لیکن کچھ عرصے بعد وہ بدل گیا.

ستارہ یوسفی کا کہنا تھا کہ عمر متین کے اس اقدام پر وہ شرمندگی محسوس کرتی ہیں کہ وہ کبھی اس سفاک شخص کی اہلیہ رہ چکی ہیں،جبکہ ستارہ یوسفی نے پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں.

امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 50 افراد ہلاک، 53 زخمی*

یاد رہے گذشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے پچاس افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئےتھے، پولیس کے مطابق حملہ آور جوابی فائرنگ سے مارا گیا، اس کی شناخت افغان شہری عمر متین کے نام سے ہوئی تھی.

سانحہ اورلینڈو امریکی تاریخ کا بدترین دن ہے ، باراک اوباما*

امریکی صدر باراک اوباما نےگذشتہ روز اورلینڈو شہر میں نائٹ کلب میں فائرنگ کے دوران پچاس ہلاکتوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن امریکی تاریخ کا بدترین دن ہے،فائرنگ کاواقعہ شدت پسندی اور دہشت گردی ہے.

دریں اثنا امریکی صدارتی امیدواروں نے بھی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی تھی.

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہیلری کلنٹن نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدری کا اظہارکیا اور کہا تھا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ ملک میں اسلحہ کے کنٹرول کے قانون میں مزید سختی لائیں گی.

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کلب میں فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،پولیس کی تفتیش جاری ہے،واقعے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا.

واضح رہے کہ دو روزقبل امریکی شہر اورلینڈو میں ہی فائرنگ سے گلوکارہ کرسٹینا گریمی ہلاک ہوگئیں تھی.

Comments

- Advertisement -