تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کم عمر نظر آنے کی جادوئی تراکیب

کم عمر نظر آنا عورتوں ہی کی نہیں بلکہ مردوں کی بھی خواہش ہوتی ہے۔ ہر شخص اس کے لیے بے شمار جتن کرتا ہے۔ جسمانی ساخت کی وجہ سے خواتین جلدی بوڑھی ہوجاتی ہیں اور اپنی عمر سے کئی سال زیادہ نظر آتی ہیں۔

بعض عادات ایسی ہوتی ہیں جو آپ کی جلد اور صحت پر برا اثر ڈالتی ہیں۔ کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کا اگر آپ شروع سے ہی خیال رکھیں تو وہ آخر عمر تک فائدہ مند ہوتی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی ہی چیزیں بتا رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنی عمر سے کئی گنا کم نظر آسکتے ہیں۔

:پانی پئیں

water

زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔ یہ آپ کی جلد کو نم رکھتا اور اسے خشکی سے بچاتا ہے۔ خشک جلد بوسیدہ ہونے لگتی ہے اور جلدی بوڑھی ہوجاتی ہے۔

:میک اپ صاف کریں

h2

رات سونے سے پہلے لازمی میک اپ کو صاف کریں۔ میک اپ کا زیادہ استعمال ویسے بھی جلد کو خراب کرتا ہے لہذاٰ میک اپ کا کم سے کم استعمال کریں اور ہلکا میک اپ کریں۔ اگر آپ رات سونے سے پہلے میک اپ صاف نہیں کرتیں تو جلد پر موجود میک اپ کی تہہ جلد کو آکسیجن نہیں پہنچنے دے گی اور جلد بہت جلد مرجھا جائے گی۔

:فٹ رہیں

h3

ہمیشہ متوازن غذا کھائیں اور اپنے آپ کو فٹ رکھیں۔ غیر متوازن غذا کھانا اور وزن میں اضافے سے آپ اپنی عمر سے بڑے نظر آتے ہیں۔ ورزش بھی آپ کو فٹ اور کم عمر رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

:دھوپ سے بچاؤ

h4

تیز اور براہ راست دھوپ آپ کی جلد کو بوڑھا کردیتی ہے چنانچہ دھوپ سے بچاؤ ضروری ہے۔ دھوپ آپ کی جلد پر جھریاں بھی ڈال سکتی ہے۔ باہر نکلتے ہوئے ہمیشہ اچھے اور معیاری سن بلاک کا استعمال کریں۔ ایک ماہر کے مطابق اس نے اپنی عمر کے 50 سال سن بلاک استعمال کیا اور اسے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سن بلاک فائدہ مند اجزا سے بنایا جاتا ہے چنانچہ اسے روز بھی استعمال کیا جائے تو اس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

:ٹینشن سے بچیں

h5

ٹینشن سے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں نکل سکتا چنانچہ روزمرہ میں پیش آنے والے واقعات کا دباؤ یا ٹینشن لینا چھوڑ دیں۔ اسی طرح ڈپریشن سے بچنے کی بھی کوشش کریں۔ جب بھی اکتاہٹ محسوس ہو کوئی اچھی، مزاحیہ فلم دیکھیں، پسندیدہ کتاب پڑھیں، یا کسی تفریحی مقام پر جائیں۔ دوستوں سے گفتگو کریں یا آپ شور شرابہ سے تنگ ہیں تو تنہائی میں وقت گزاریں۔

:نیند پوری کریں

h6

نیند پوری نہ ہونے سے کئی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ بھوک کا زیادہ لگنا، چڑچڑا ہونا، اکتاہٹ ہونا سب نیند کی کمی کی نشانیاں ہیں۔ ایک بھرپور دن گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی نیند پوری کریں۔ بھرپور نیند آپ کی جلد کو بھی جوان رکھتی ہے اور اسے بوسیدہ ہونے سے بچاتی ہے۔

:مثبت زندگی گزاریں

h7

اپنی زندگی میں مثبت خیالات کو جگہ دیں۔ حسد، غصہ، انتقام اور مایوسی سے بچیں۔ خوش رہنے کی کوشش کریں۔ اپنی زندگی کا کوئی مقصد رکھیں اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ ایسے لوگوں کی صحبت میں رہیں جو مثبت سوچ رکھتے ہوں اور خوش رہتے ہوں۔ ناخوش اور منفی سوچ والے افراد اپنے ساتھ دوسروں کو بھی بے سکون رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -