تازہ ترین

لیبیا میں فورسز کی داعش کے خلاف آپریشن میں تیزی

طرابلس : لیبیا کےشہر ’’سرت‘‘ میں فورسزنے داعش کےخلاف آپریشن میں مزید عمارتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔

تفصیلات کےمطابق غیرملکی خبررساں ادارےکاکہناہےکہ لیبیامیں فورسزنے’’سرت‘‘ کے علاقےغزہ بحریہ میں پیش قدمی کرتے ہوئےمزید عمارتوں کوداعش کے دہشت گردوں سے آزادکرالیاہے۔

لیبیاکے سیکورٹی حکام کاکہناہےکہ اب علاقےمیں چنداسنائپرزموجود رہ گئے ہیں اور باقی ماندہ عمارتوں کوبھی خالی کرالیاگیاہے۔

خیال رہے کہ مشرق وسطی میں لیبیا،شام،اور عراق میں داعش کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے اور فورسز کو ان ممالک میں داعش کی جانب سے مذمت کا سامنا ہے تاہم سیکورٹی فورسز کے ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:عراقی شہر موصل میں آپریشن،داعش کے 800سےزائد دہشتگرد ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عراق کےشہر موصل میں فورسز نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشن میں داعش کے800سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:امریکی اتحادی افواج کا شامی شہر’’رقہ‘‘میں آپریشن کا اعلان

واضح رہے کہ تین روز قبل کرد اور عرب افواج نےشام کے شہر ’’رقہ‘‘ میں دوباہ کنٹرول حاصل کرنےکے لیے داعش کے خلاف آپریشن کا اعلان کیاتھا۔

Comments

- Advertisement -