تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لاڑکانہ :کریکردھماکہ،1اہلکار جاں بحق،سیاسی شخصیات کی مذمت

لاڑکانہ : صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں میروخان چوک کے قریب کریکر دھماکے میں رینجرز کا 1 اہلکار جاں بحق جبکہ رینجرز کے چار اہلکاروں سمیت دو راہگیر زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں میروخان چوک کے قریب کریکر دھماکے میں رینجرز کاایک اہلکار جاں بحق اور چار اہلکاروں سمیت دو راہگیرزخمی ہوگئے،دھماکے میں رینجرز ہیڈکوارٹرز کے قریب گاڑی کو نشانہ بنایاگیا.

دھماکے میں زخمی ہونے والے پانچ اہلکاروں سمیت دو راہگیروں کو چانڈکا میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیاتھا،زخمیوں میں رینجرز کے ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک تھی جسے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا،لیکن دوران علاج رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا.

دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا،ذرائع کےمطابق دو مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا.

حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا،ڈی جی رینجرز سندھ

نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز ،ڈی آئی جی،کمشنر،ایس ایس پیزسمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،نماز جنازہ کے موقع پر شہید اہلکار کے اہلخانہ غم سے نڈھال تھے.

ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے کہا کہ دہشت گردی میں کون ملوث ہے ابھی کہنا قبل از وقت ہوگا،انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلدگرفتار کرلیاجائےگا.

میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ مجرم جہاں بھی ہوں پولیس کے ساتھ کارروائی کی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کارروائی کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت دونوں کی حمایت حاصل ہے.

ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی.

وزیراعظم نوازشریف کی لاڑکانہ حملے کی مذمت

وزیراعظم نوازشریف کی لاڑکانہ میں رینجرز پر ہونے والےحملےکی شدید مذمت کی اور حملے میں شہید ہونےوالے اہلکار کے بلند درجات کے لیے دعا کی.

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی پسماندگان کو نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے،انہوں نے حملے میں زخمی ہونےوالے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی.

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیااور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا.

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو بزدلانہ کارروائی قراردے دیا.

Comments

- Advertisement -