تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

استنبول: 6 مغوی پاکستانی بازیاب،4 انسانی اسمگلرز گرفتار

استنبول: حکومت پاکستان کی درخواست پر ترک پولیس نے اغوا کاروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 6 پاکستانیوں کو بازیاب کرالیا، دفتر خارجہ اور سفارت خانے نے تصدیق کردی۔


یہ پڑھیں: ترکی میں اغوا ہونے والے چار پاکستانی نوجوانوں پربہیمانہ تشدد


تفصیلات کے مطابق ترکی کے ذریعے یورپ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے اغوا کی درد ناک ویڈیو سامنے آنے کے بعد ترک پولیس نے  پاکستانیوں کی رہائی کے لیے مختلف جگہ چھاپے مار ے اورکئی افراد کو بازیاب کرایا ہے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان عبدالاکبر نے بتایا کہ ہمارے شہریوں کی بازیابی کے لیے ترک پولیس نے متعدد چھاپے مارے اور 6 افراد کو بازیاب کراکے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، بازیاب شدہ 6 مغوی پاکستانی ہیں۔

اسی سے متعلق: نوکری کے لیے ترکی جانے والا نوجوان اغوا

ترجمان عبدالاکبر کے مطابق ترک حکام نے بازیاب افراد کی شناخت کے لیے سفارت خانے کو اطلاع دی،پاکستانی سفارت خانے کے حکام کچھ دیر میں متعلقہ تھانے پہنچ جائیں گے جہاں ترک حکام چھاپوں اور بازیابی سے متعلق ہمیں بریفنگ دیں گے۔

ترجمان کے مطابق چھاپوں میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کا تعلق عثمان پاشا گروپ سے ہے مزید تحقیقات جاری ہیں، بازیاب 6 پاکستانیوں کا تعلق گوجرانوالہ، مردان اور پشاور سے ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو ترکی کے شہر استنبول سے بازیاب کرایا گیا، بازیاب 6 افراد پاکستانی ہیں جن میں فضل امین، عدیل احمد، محمد ذیشان، عابد، عثمان علی اور اشبار احمد شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ ترک حکام سے رابطے میں ہے، وہ ضروری قانونی کارروائی پوری کررہے ہیں، سفارت خانے نے بازیاب افراد تک رسائی مانگی ہے،ترک حکام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بروقت کارروائی کرکے مغویوں کو بازیاب کرایا۔

واضح رہے کہ اغواکاروں نے ان نوجوانوں پر تشدد کی بھیانک وڈیوجاری کرکے چار نوجوانوں کے اہل خانہ سے بیس بیس لاکھ روپے فی کس جب کہ اشفاق کے گھرانے سے 50 ہزار ڈالر تاوان طلب کیا تھا۔

ثبوت کے طور پر اغوا کاروں نے ان پانچ افراد کے اہل خانہ کو مغویوں پر بھیانک اور وحشت ناک تشدد کی ویڈیوز بھیجی تھیں جسے دیکھ کر اہل خانہ سمیت عوام تڑپ کر رہ گئے۔

مغویوں کے اہل خانہ نے یہ ویڈیوز میڈیا کو جاری کیں جو بعدازاں انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہوئیں، حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے ترک حکام سے رابطہ کیا جنہوں نے مغویوں کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔

یہ پڑھیں: معصوم پاکستانیوں کو ترکی میں فروخت کرنے والا ایجنٹ گرفتار

یہاں وطن میں ایف آئی اے آپریشن کرتے ہوئے کئی انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا جنہوں نے ان افراد کو یورپ جانے کا جھانسہ دے کر ترکی میں اغوا کرانے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ ان کے ساتھیوں نے ترکی میں ان نوجونواں کو اغوا کیا۔

تین انسانی اسگلرز کا جسمانی ریمانڈ، ایف آئی اے کے حوالے

دریں اثنا ترکی میں نوجوانوں کے اغوا برائے تاوان میں ملوث گوجرانوالہ سے گرفتار تین انسانی اسمگلرز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ ملزمان سہیل، لقمان بٹ اور افضال کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ملزمان کو آج سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -